Live Updates

اٹک پولیس کی پتنگ بازی کے خلاف کارروائی کرکے پتنگ سپلائرز گرفتار، پتنگیں اور خطرناک ڈوریں برآمد

پیر 25 مارچ 2024 17:14

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مارچ2024ء) اٹک پولیس نے پتنگ بازی کے خلاف کارروائی کرکے پتنگ سپلائرز گرفتار، پتنگیں اور خطرناک ڈوریں برآمد کرلی ہیں،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے احکامات پر اٹک پولیس کا پتنگ فروشوں اور پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، اسی سلسلہ میں تھانہ سٹی اٹک پولیس کی ٹیم نے پتنگ فروش علی رضا ولد غلام رسول سکنہ اٹک سے 50 پتنگیں اور 28 خطرناک ڈوریں برآمد کر لیں دوسری جانب تھانہ صدر اٹک پولیس نے 2 پتنگ سپلائرز گرفتار کر لیے، آسمان کے قبضہ سے 16 پتنگیں اور 2 ڈوریں برآمد ، یاسر سے 20 پتنگیں اور 2 ڈوریں برآمد ہوئیں، اسی طرح تھانہ حضرو پولیس کی ٹیم نے پتنگ فروش اسد علی اور کاشف علی سے 60 پتنگیں اور 6 ڈوریں برآمد کر لیں ، تھانہ اٹک خورد پولیس نے دوران چیکنگ اصغر خان سے 30 مختلف رنگوں کی پتنگیں اور ڈوریں برآمد کر لیں، تھانہ رنگو پولیس نے دوارن گشت پتنگ سمگلر صداقت علی اور عبدالواہاب سے82 پتنگیں اور 7 خطرناک ڈوریں برآمد کر کے ہر دو ملزمان کو آہنی زیور سے آرستہ کر دیا ،ایک اور کارروائی میں تھانہ صدر حسن ابدال پولیس کی ٹیم نے 40 پتنگیں اور 2 ڈوریں برآمد کر کے ملزم فرخ بخاری کو گرفتار کر لیا ،اسی طرح تھانہ نیوائیرپورٹ پولیس نے پتنگ فروش مستجاب حسین اور شکیل احمد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

تھانہ فتح جنگ اور بسال پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے آصف شہزاد اور اخلاق احمد سے دوران چیکنگ 75/75 عدد پتنگیں اور 3/3 خطرناک ڈوریں برآمد کر لیں، اسی طرح تھانہ جنڈ پولیس نے عبدالقیوم ولد شیر علی سکنہ جنڈ اور انجراء پولیس نے زاہد اقبال سے 65 مختلف سائز کی پتنگیں اور ڈوریں برآمد کر لیں۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کہنا تھا کہ پتنگ فروشی ایک جان لیوا کھیل ہے پتنگ بیچنے والے اور پتنگ اڑانے والے سب جیل جائیں گے۔\378
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات