Live Updates

پنجاب میں پچھلے ادوار میں دیکھ بھال نہ ہونے سے 113سپورٹس سہولیات کھنڈرات بنی ہوئی ہیں‘ وزیرکھیل فیصل ایوب کھوکھر

سپورٹس سہولیات کی بحالی کیلئے مینٹینس اور ریپئرڈیپارٹمنٹ قائم کررہے ہیں،300سپورٹس سہولیات ایک سال میں بنائی جائیں گی آن لائن سپورٹس کمپلینٹ سیل ،سپورٹس ایڈوائزری کونسل قائم کررہے ہیں ،10یونیورسٹی کے طلباو طالبات ہوں گے‘پریس کانفرنس

پیر 25 مارچ 2024 17:43

․لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 مارچ2024ء) وزیرکھیل وامورنوجوانان پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے کہا ہے کہ پنجاب کے پچھلے ادوار میں سپورٹس سہولیات کی دیکھ بھال نہیں کی گئی ہے، 113 سپورٹس سہولیات عدم توجہی کے باعث کھنڈرات بنی ہوئی ہیں،سپورٹس سہولیات کی بحالی کیلئے 5ارب روپے خرچ کیے جائیں گے،سپورٹس سہولیات کی بحالی کیلئے مینٹینس اور ریپئرڈیپارٹمنٹ قائم کررہے ہیں،300سپورٹس سہولیات ایک سال میں بنائی جائیں گی۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا ہے ۔سیکرٹری سپورٹس پنجاب مظفر خان سیال اور ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب پرویز اقبال بھی موجود تھے۔وزیرکھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کرپشن اور نااہلی پر زیرہ ٹالرنس ہے،کھلاڑیوں کی فلاح و بہبود کیلئے انڈوومنٹ فنڈ کو 2سی4ارب روپے کردیا ہے،آن لائن سپورٹس کمپلینٹ سیل قائم کررہے ہیں ،سپورٹس ایڈوائزری کونسل قائم کررہے ہیں جس میں 10یونیورسٹی کے طلباو طالبات ہوں گے،پہلی مرتبہ پنجاب لیگ کروائیں گے،پنجاب لیگ میں مختلف گیمز کے مقابلے یوسی لیول تک ہوں گے،سپورٹس فیسٹیول کو بحال کیا جائے گا،پنجاب کے ہر شہر اور یونین کونسل میں میچز کروائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ کھلاڑیوں کی عالمی سطح کی ٹریننگ کیلئے انٹرنیشنل کوچز کو بھی لے کرآئیں گے،ابھرتے سپورٹس ستاروں کو سامنے لے کر آئیں گے،12مہینے کا سالانہ سپورٹس کیلنڈر تشکیل دیا جاچکا ہے ،محکمہ تعلیم کے ساتھ سپورٹس پروگرام کروائیں گے،پنجاب کے تباہ شدہ سپورٹس سہولیات کو دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے،جو سپورٹس کمپلیکس شہباز شریف نے بنوائے تھے وہ آج کھنڈرات کا منظر پیش کررہے ہیں،عمران خان سپورٹس مین تھے انہوں نے سپورٹس کیلئے کچھ نہیں کیا،ارشد ندیم جیسے کھلاڑیوں کی بھرپور مدد کی جائے گی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق سپورٹس کو فروغ دیں گے،ہر صوبائی حلقہ میں ملٹی پرپز سپورٹس کمپلیکس بھی بنائے جائیں گے، وزیراعلیٰ پنجاب نے ایک سال میں سپورٹس کمپلیکس تعمیر کرنے کیلئے احکامات دیئے ہیں ،عمران خان نے توشہ خانہ کے علاوہ کچھ نہیں کیا، وزیرکھیل پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے کہا ہے کہ مختلف شہروں کے دورے کیے سپورٹس گراؤنڈز اور کمپلیکس کو بُری حالت میںدیکھ کر دلی دکھ ہوا، ایک سوال کے جواب میں وزیرکھیل پنجاب نے کہا ہے کہ اگر صحافی سپورٹس کی ترقی کیلئے مثبت تجاویز دیتے ہیں تو اس پر عمل کیا جائے گا۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات