ملک بھر کے بلدیاتی ہندو ملازمین کو ہولی اور مسیحی ملازمین کو ایسٹر کی مبارکباد

پیر 25 مارچ 2024 23:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مارچ2024ء) آل پاکستان لوکل گورنمنٹ ورکرز فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین سیدذوالفقارشاہ (کراچی)مرکزی صدر ملک نوید اعوان (پشاور) مرکزی جنرل سیکریٹری ملک نصیر الدین ہمایوں( گوجرانوالہ) مرکزی وبانی رہنما غلام محمد ناز صدراتی تمغہ امتیاز ( راولپنڈی) مرکزی جوائنٹ سیکرٹری کشن لعل راجہ ( نوشیرو فیروز) اور مرکزی فنانس سیکریٹری پرویزچیدامسیح (راولپنڈی) نے ہولی اور ایسٹر کے تہواروں کے موقع پر ملک بھر کی ہندو برادری اور مسیحی برادری خصوصاً بلدیاتی ملازمین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہرقوم کے مذہبی تہوار امن ومحبت،بھائی چارے اور اپنی خوشیوں میں معاشرے کے محروم طبقے کو شامل کرنے کادرس دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

لہذا ہمیں اپنی مذہبی رسومات کے موقع پر اخوت بھائی چارے اور محبت کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک کی ترقی خوشحالی کیلیے دعائیں مانگنی چاہیے ہیں۔ انہوں نے ہولی کے موقع پر ہندو برادری کے اکثریتی صوبوں سندھ اور بلوچستان میں ہندو ملازمین کو ہولی سے قبل تنخواہیں ادا نہ کرنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایسٹر سے قبل تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔