سری لنکا کے وزیراعظم سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

DW ڈی ڈبلیو پیر 25 مارچ 2024 21:40

سری لنکا کے وزیراعظم سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 مارچ 2024ء) سری لنکا کے وزیر اعظم دینیش گوناوردینا چھ روزہ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے ہیں۔ سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی کی فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ چینی حکام نے بیجنگ کے مضافات میں ایک ہوائی اڈے پر گوناوردینا کا ریڈ کارپٹ استقبال کیا۔

سری لنکن وزیراعظم پیر کے روز چین پہنچے۔

اپنے اس دورے کے دوران وہ صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے اور توقع ہے کہ وہ کولمبو کے اپنے سب سے بڑے بیرون ملک قرض دہندہ سے قرضوں کی تنظیم نو پر بات کریں گے۔

بحران زدہ سری لنکا: سیاحوں کی واپسی سے معیشت بہتر ہوتی ہوئی

چین کی وزارت خارجہ نے جمعہ کو کہا، '' شی اور گوناوردینا چین سری لنکا کی روایتی دوستی کو جاری رکھنے کے بارے میں تبادلہ خیال کریں گے۔

(جاری ہے)

‘‘

سری لنکا کے برسوں سے جاری اقتصادی بحران کے دوران بیجنگ اور کولمبو کے درمیان تعلقات پر نظر رکھی جارہی ہے۔ گزشتہ برس سری لنکا نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف سے 2.9 بلین ڈالر کا بیل آؤٹ حاصل کیا تھا۔ یہ مشروط قرض سری لنکا کے غیر ملکی قرض دہندگان کے لیے اطمینان کا باعث ہے۔

سری لنکا کے معاشی بحران میں دھیرے دھیرے آتی بہتری

آئی ایم ایف نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ اس نے کولمبو کے ساتھ ایک سٹاف لیول معاہدہ کیا ہے تاکہ 337 ملین ڈالر کی ادائیگی کا راستہ ہموار کیا جا سکے، جو کہ چار سالہ بیل آؤٹ کی تیسری قسط ہے۔

ف ن/ ا ا ( اے ایف پی )