سیکرٹری خارجہ کا روسی سفارت خانے کا دورہ، ماسکو دہشت گرد حملے کی مذمت ، جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار

منگل 26 مارچ 2024 11:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) سیکرٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے اسلام آباد میں روسی فیڈریشن کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور ماسکو میں دہشت گرد حملے میں قتل عام پر پاکستان کی طرف سے روسی عوام اور حکومت سے تعزیت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

منگل کو دفتر خارجہ کے مطابق اس موقع پر سفارتخانے میں تعزیتی کتاب پر اپنے تاثرات درج کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ نے پاکستان کی طرف سے ماسکو میں دہشت گردی کے کے واقعہ کی شدید مذمت کا اعادہ کیا اور قومی دکھ کی اس گھڑی میں روس کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔\932