واپڈاکے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج بارے اعداد و شمار جاری

منگل 26 مارچ 2024 12:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مارچ2024ء) واپڈانے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد و شمار جاری کردیے ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق منگل کو دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 19 ہزار کیوسک اور اخرج 30 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد15 ہزار 200کیوسک اور اخراج15 ہزار 200کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد24 ہزار700 کیوسک اور اخرج 24 ہزار700 کیوسک،دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 18 ہزار کیوسک اور اخراج28 ہزار کیوسک اور دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 12 ہزار500 کیوسک اور اخراج 6 ہزار100 کیوسک ہے۔

ڈیمز میں تربیلاڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1419.77 فٹ ،ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورقابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.275ملین ایکڑ فٹ ہے۔

(جاری ہے)

منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1073.30 فٹ ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.138 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا ۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 640.90 فٹ ،بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.038 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :