مسلم لیگ (ن) ، اتحادی جماعتوں کی صوبائی پارلیمانی پارٹیوں کا مشترکہ اجلاس (کل) ہوگا

ْاجلاس میں صوبائی بجٹ کی منظوری ،سینیٹ انتخابات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

منگل 26 مارچ 2024 13:00

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) اور اتحادی جماعتوں کی صوبائی پارلیمانی پارٹیوں کا مشترکہ اجلاس کل ( بدھ) کے روز ہوگا۔قبل ازیں صوبائی پارلیمانی پارٹیوں کا مشترکہ اجلاس منگل کی شام کو طلب کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

اجلاس ایوان ویراعلی 90 شاہراہ قائداعظم پر ہو گا، مسلم لیگ (ن) اور تمام اتحادی جماعتوں کے اراکین اسمبلی کے اعزاز میں افطار ڈنر بھی دیا جائے گا۔پارلیمانی پارٹیوں کے مشترکہ اجلاس میں پنجاب کے صوبائی بجٹ کی منظوری اور سینیٹ انتخابات سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔