متحدہ عرب امارات میں تقریب، ایم کیو ایم کے تمام دھڑے ایک چھت تلے یکجا

منگل 26 مارچ 2024 16:22

متحدہ عرب امارات میں تقریب، ایم کیو ایم کے تمام دھڑے ایک چھت تلے یکجا
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) متحدہ اعرب امارات (یواے ای) میں یوم پاکستان کی تقریب کے موقع پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے تمام دھڑے ایک چھت تلے یکجا ہوگئے۔تقریب میں سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد، سابق وزیر بابر غوری اور عامر خان نے شرکت کی، تینوں رہنماؤں نے یوم پاکستان کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بابر غوری، عامر خان اور ڈاکٹر عشرت العباد نے کراچی میں جرائم کی بڑھتی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا۔انہوںنے کہاکہ رمضان المبارک میں ڈکیتوں کو کھلی چھوٹ حاصل ہے۔انہوں نے بتایا کہ موبائل اور پرس چھیننے والے ماؤں کی گودیں اجاڑ رہے ہیں مگر کوئی انہیں روکنے والا نہیں ہے۔رہنماؤں نے باور کروایا کہ کراچی کو لاوارث نہیں چھوڑا جائے گا۔