وفاقی اردو یونیورسٹی میں روسی زبان سکھائی جائے گی
ْروسی زبان سیکھنے کی وجہ سے پاکستانی طالب علم روس کی جامعات میں اسکالر شپ حاصل کر سکیں گے
منگل 26 مارچ 2024 16:26
(جاری ہے)
پاکستان میں روسی مرکز ثقافت کے تعاون سے 3 سینٹر بنانے جا رہے ہیں اور سندھ میں واحد مرکز وفاقی اردو یونیورسٹی میں قائم کیاگیا ہے ، جو شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے ایک کلاس روم میں بنایا گیا ہے۔
اس مقصد کے لیے روسی بڑھئی نے روسی طرز کاجدید اور خوبصورت کلاس روم تیار کیا ہے۔ رشین فیڈریشن آندرے وکٹوروچ فیدروف نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس میں دہشت گردی کرکے معصوم لوگوں کو نشانہ بنایا گیا ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے۔ اس موقع پر دہشتگردی گردی کا نشانہ بننے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں روسی زبان سکھانے کا مرکز قائم کردیا گیا ہے جبکہ لاہور میں آئندہ ماہ روسی زبان سکھانے کا مرکز کام شروع کردے گا۔ روسی زبان سیکھنے کی وجہ سے پاکستانی طالب علم روس کی جامعات میں اسکالر شپ حاصل کر سکیں گے۔ واضح رہے کہ شعبہ بین الاقوامی تعلقات وفاقی اردو یونیورسٹی اور رشین کلچر سینٹر کے درمیان 25جنوری 2023کو معاہدہ کیا گیا تھا۔اس معاہدے کے تحت اب تک شعبہ ہذا کے 6 طالبعلم اسکالر شپ حاصل کر چکے ہیں جب کہ ہر سال 10طالبعلم اعلیٰ تعلیم کے لیے اسکالر شپ پر روس جائیں گے اور روسی جامعات میں داخلہ لے سکیں گے۔مزید تعلیم کی خبریں
-
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز میں چوتھی پرنسپلز نرسنگ اینڈ الائیڈ ہیلتھ پروفیشنل انسٹیٹیوٹس کانفرنس،صوبائی وزراء صحت کی بطور مہمان خصوصی شرکت
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 15مئی تک توسیع کردی
-
سندھ میں میٹرک اور انٹر کے امتحانات مئی میں ہونگے، موبائل فون لانے پر ضبط کرنے کا فیصلہ
-
اوپن یونیورسٹی کے زیر اہتمام ملک بھر میں امتحانات کل سے شروع ہو نگے
-
ساہیوال بورڈ کے زیر اہتمام سالانہ انٹرمیڈیٹ امتحانات 2024 کا آغاز ہو گیا
-
میٹرک بورڈ، جماعت نہم و دہم کے سالانہ امتحانی فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 23اپریل ہے، چیئرمین بورڈ
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات کا کل سے آغاز ہوگا
-
لاہور : 21 اپریل کو ضمنی انتخابات کے باعث انٹرمیڈیٹ کے 2 پیپرز ملتوی
-
علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار بی ایس پروگرام میں داخلہ کی تاریخ میں توسیع کر دی
-
وفاقی نظامت تعلیمات نے پانچویں اور آٹھویں جماعتوں کے سنٹرلائزڈ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
-
اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 25اپریل تک توسیع کردی
-
انٹرمیڈیٹ حصہ دوم (فریش اینڈ فیلیئر)اور حصہ دوم و حصہ اول باہم کے سالانہ امتحانات برائے 2024 ء میں شرکت کے خواہشمند سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل اور ہوم اکنامکس گروپس کے سرکاری تعلیمی ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.