کراچی : پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم سمیت 2 ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان میں عبدالقادر عرف ڈی جے اور شاہزیب عرف تنگیالوشامل ہیں، جن کا تعلق لیاری گینگ وارحاجی ریاست گروپ سے ہے،ڈی ایس پی سی ٹی ڈی

منگل 26 مارچ 2024 16:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم سمیت لیاری گینگ وار کے دو ملزمان کو گرفتار کرلیاہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں سی ٹی ڈی شعبہ تفتیش نے خفیہ اطلاع پرانا گولیمار عبداللہ گورگنج گوٹھ میں کارروائی کی، کارروائی کے دوران پولیس اہلکار کے قتل میں ملوث ملزم سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی سی ٹی ڈی چوہدری صفدر نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں عبدالقادر عرف ڈی جے اور شاہزیب عرف تنگیالوشامل ہیں، جن کا تعلق لیاری گینگ وارحاجی ریاست گروپ سے ہے۔چوہدری صفدر نے کہاکہ عبدالقادر عرف ڈی جے نے 2019 میں پولیس اہلکارفاروق کو قتل کیا تھا، شعبہ تفتیش پہلے بھی فاروق قتل کیس میں 2 ملزمان گرفتارہوکر جیل جاچکے ہیں۔گرفتار ملزمان منشیات کی خریدوفروخت کا کام کرتے ہیں اور کئی مقدمات میں اشتہاری و مفرور ہیں، ملزمان کے قبضے سے نائن ایم ایم اور تیس بورپستول برآمد کرکے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے اور مذید انکشافات بھی متوقع ہے۔