فیصل واوڈا کو سینیٹ الیکشن میں متحدہ قومی مومنٹ ووٹ دے گی یا پیپلزپارٹی تاحال فیصلہ نہ ہوسکا

پیپلزپارٹی بھی آزاد حیثیت میں فیصل واوڈا کو ووٹ دینے کے حق میں نہیں،سینیٹ الیکشن لڑنے کی صورت پارٹی جوائن کرنے کا مشورہ دیا گیاہے،ذرائع

منگل 26 مارچ 2024 16:44

فیصل واوڈا کو سینیٹ الیکشن میں متحدہ قومی مومنٹ ووٹ دے گی یا پیپلزپارٹی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) آزاد امیدوار فیصل واوڈا کو سینیٹ الیکشن میں متحدہ قومی مومنٹ ووٹ دے گی یا پیپلزپارٹی تاحال فیصلہ نہ ہوسکا۔ذرائع کے مطابق سندھ سے سینیٹ جنرل نشست پر آزاد امیدوار فیصل واوڈا سے متعلق پارلیمانی جماعتیں تذبذب کا شکار ہیں۔ فیصل واوڈا کو ووٹ دینے کے معاملے پر ایم کیوایم میں اختلاف رائے ہے جبکہ پیپلزپارٹی بھی آزاد حیثیت میں فیصل واوڈا کو ووٹ دینے کے حق میں نہیں۔

(جاری ہے)

سندھ سے سینیٹ کی7جنرل نشستوں کیلیے پیپلز پارٹی نے 6 امیدواروں کا اعلان کیا ہے، سندھ اسمبلی میں پیپلزپارٹی5اورایم کیوایم ایک جنرل نشست جیتنے کی پوزیشن میں ہیں، ایم کیوایم سے جنرل نشست پرشہباز ظہیر، عامر چشتی، نجیب ہارون امیدوار ہوسکتے ہیں۔دوسری جانب ذرائع نے بتایاکہ پیپلزپارٹی بھی آزاد حیثیت میں فیصل واوڈا کو ووٹ دینے کے حق میں نہیں، فیصل واوڈا کو سینیٹ الیکشن لڑنے کی صورت پارٹی جوائن کرنے کا مشورہ دیا گیاہے۔