آل ریونیو ایمپلائز ایسوس ایشن ضلع ٹنڈومحمدخان کی جانب سے ڈی سی آفس کے باہر پریا کماری کی بازیابی کے لئے مظاہرہ

منگل 26 مارچ 2024 17:45

ٹنڈو محمد خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) آل ریونیو ایمپلائز ایسوس ایشن ضلع ٹنڈومحمدخان کی جانب سے ڈی سی آفس کے باہر پریا کماری کی بازیابی کے لئے درجنوں ملازمین نے احتجاجی مظاہرہ کر کے سخت نعرے بازی کرتے ہوئے دھرنا دیا اس موقع پر ضلعی رہنماں پیر فیصل جان سرہندی ، سارنگ شاھ ، غلام فاروق بھٹی ، آصف سموں ، عبدالرزاق بھٹی اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی بیٹی پریا کماری کو ایک سازش کے تحت اغوا کیا گیا ہے اور کسی جاگیر دار کی حویلی میں قید ہے سندھ کے حکمران اور پولیس انتظامیہ کو سب کچھ معلوم ہوتے ہوئے بھی پریا کماری کو بازیاب نہیں کرایا جارہا ہے جو کہ مجرمانہ عمل ہے اس طرح کے عمل کو کسی بھی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا پریا کماری کے اہل خانہ پر جو گزر رہی ہے وہ سندھ کے باسیوں کو پتہ ہے مظلوم خاندان کا ہر صورت ساتھ دیا جائے گا اور انہیں اکیلا نہیں چھوڑیں گے انہوں نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ پریا کماری کی بازیابی کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں ۔