mخیبرپختونخوا کی جامعات کی ریسرچ ورک میں ناقص کارکردگی

منگل 26 مارچ 2024 18:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے رینکنگ جاری کردیںرینگنگ میںخیبرپختونخوا کی جامعات کی ریسرچ ورک میں ناقص کارکردگی ہے صوبے بھر کی یونیورسٹیوں کے ریسرچ آفس پر ایچ ای سی نے رپورٹ جاری کردی خیبرپختونخوا میں صرف دو جامعات ہی ایچ ای سی سکور کارڈ میں 60 فیصد نمبر حاصل کرسکیں 60 فیصد سکور میں خیبر میڈیکل یونیورسٹی اور یو ای ٹی شامل ہے،پشاور یونیورسٹی 10 جبکہ گومل یونیورسٹی نے 20 فیصد نمبر حاصل کئے، شہید بے نظیر بھٹو یونیورسٹی سمیت پانچ جامعات صرف 30 فیصد سکور حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ہیں