لاپتہ افراد کا لبادہ اوڑھ کر ملک کو بدنام کرنے کی سازش ہے، شہری

شمالی علاقوں میں شرپسند عناصر مسنگ پرسنز کی آڑ میں کارروائیوں میں ملوث ہیں، اظہار خیال

منگل 26 مارچ 2024 18:45

5راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 مارچ2024ء) لاپتہ افراد کا لبادہ اوڑھے دہشتگردوں کی حقیقت سے متعلق عوامی ردعمل،عوام نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے، پاکستان کے شمالی علاقوں میں پناہ لئے شرپسند عناصر مسنگ پرسنز کی آڑ میں پاکستان کے خلاف کاروائیوں میں ملوث ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان میں لاپتہ افراد کے نام پر ملک دشمن عناصر بے بنیاد پروپیگنڈا کر رہے ہیں، اس حوالے سے عام عوام کا کہنا تھا کہ نام نہاد این جی اوز مسنگ پرسنز کی آڑ میں اپنی دکان چمکا رہے ہیں، مسنگ پرسنز کا معاملہ پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے ، سب کو معلوم ہے کہ پاک فوج نے ایران بارڈر پر کن افراد کے خلاف کاروائی کی، عوامی رائے تھی کہ پاکستان کے شمالی علاقوں میں پناہ لئے شرپسند عناصر مسنگ پرسنز کی آڑ میں پاکستان کے خلاف کاروائیوں میں ملوث ہیں، بین الاقوامی سطح پر لاپتہ افراد کے نام پر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، مسنگ پرسنز کا لیبل لگانے والوں سے میں یہ کہوں گا کہ خدارا امن کے لئے کام کریں، عوامی رائے تھی کہ جو بلوچستان سے اسلام آباد آکر مسنگ پرسنز کے لئے دھرنا دیتے ہیں وہ بھی بے نقاب ہو چکے ہیں، مسنگ پرسنز کے نام پر پاک فوج کو بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔