Live Updates

چیئرمین پی اے سی کیلئے بانی پی ٹی آئی نے شیرافضل مروت کا نام دیا ہے

چیئرمین پی اے سی کی سیٹ اپوزیشن کا استحقا ق ہے، حکومت فیصلہ نہیں کرسکتی کہ کمیٹی کو کون ہیڈ کرے گا؟پی ٹی آئی کے اندر کوئی گروپ نہیں ہے، مرکزی رہنماء پی ٹی آئی علی محمد خان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 26 مارچ 2024 20:52

چیئرمین پی اے سی کیلئے بانی پی ٹی آئی نے شیرافضل مروت کا نام دیا ہے
لاہور ( اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 26 مارچ 2024ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء علی محمد خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے پی اے سی چیئرمین شپ کیلئے شیرافضل مروت کا نام دیا ہے، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سیٹ اپوزیشن کا استحقا ق ہے، حکومت فیصلہ نہیں کرسکتی کہ کمیٹی کو کون ہیڈ کرے گا؟ پی ٹی آئی کے اندر کوئی گروپ نہیں ہے۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اختلافات اور جھگڑے ہر جماعت میں ہوتے ہیں،بحث ومباحثے میں تکرار ہوتی ہے کوئی بڑی بات نہیں، کورکمیٹی میں بحث ومباحثہ ہوا کوئی ہاتھا پائی نہیں ہوئی، لیکن عمران خان کی رہائی، مینڈیٹ واپس لینے کی جدوجہد میں سب متحد ہیں۔

فطری عمل ہے عمران خان جب جیل میں گئے، اسد عمر، فواد چودھری، علی زیدی ، عمران اسماعیل جب چلے گئے تو خلاء پیدا ہوا، اس دوران وکلاء نے بڑا کردار ادا کیا، پی ٹی آئی آگ کے دریا سے نکلی ہے یہ عام بات نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ہمارے لیڈر پر 200 سے زائد کیسز کئے گئے، لیڈر جیل میں ہے۔ عمران خان نے اختیار دیا کہ بیرسٹر گوہر کے ذریعے مجھ سے پیغام رسانی کی جائے۔

پی ٹی آئی نے پی اے سی چیئرمین شپ کیلئے شیرافضل مروت کا نام دیا ہے، چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سیٹ اپوزیشن کا استحقا ق ہے، حکومت فیصلہ نہیں کرسکتی کہ کمیٹی کو کون ہیڈ کرے گا؟پی ٹی آئی کے اندر کوئی گروپ نہیں ہے۔ مزید برآں پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء بیرسٹر گوہرعلی خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت کے دوران آج اسی یونیورسٹی کے فنائنس آفیسر نے عدالت میں یہ بیان جمع کروایا ہے کہ عمران خان نے اس میں نہ سرکار کو کوئی نقصان پہنچایا ہے اور نہ ہی اپنی ذات کو فائدہ دیا ہے یہ بیان ثابت کرتا ہے کہ عمران خان پر بنایا گیا ہر کیس بوگس ہے صرف جیل میں رکھنے کے لئے ان پر جھوٹے کیسسز بنائے گئے ہے۔

بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ عمران خان کا پیغام ہے کہ ڈٹے رہئیے ہم نے مینڈیٹ کی واپسی کے لئیے مکمل جدوجہد کرنی ہے، آنے والے دنوں میں پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں کی سیٹوں پر الیکشنز ہے، قومی اسمبلی کی نشستوں پر بھی انتخابات ہے اس کے لئے ہمیں بھر پور تیاری کرنی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات