پریا کماری کو بازیاب کرائیں اور اقلیتی برادری کو انصاف دیا جائے،جمل بلوچ

منگل 26 مارچ 2024 21:30

صحبت پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مارچ2024ء) معصوم بچی پریا کماری کی بازیابی کیلئے صحبت پور میں پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ تفصیلات کے مطابق 22ماہ قبل سندھ کے شہر سکھر سے معصوم پریا کماری کو اغوا کیاگیا سندھ حکومت اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود معصوم بچی پریا کماری کو بازیاب نہیں کر سکی پریا کماری کی بازیابی کیلئے صحبت پور میں سول سوسائٹی شہری سیاسی سماجی رہنمائوں اقلیتی برادری اور صحافی برادری کی جانب سے پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔

ریلی کی قیادت ڈسٹرکٹ پریس کلب کے صدر جمل بلوچ نیکی ریلی مختلف چوراہوں سیہوتی ہوئی مولوی قادر بخش چوک پر پہنچی اور ایک جلسے کی شکل اختیار کرگئی ۔ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور معصوم بچی پریا کماری کی تصاویر اٹھا رکھیں تھیں اور پریا کماری کی بازیابی کیلئے بلندوبانگ نعرے فضا میں بلند کئے گئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ریلی کے شرکا سے ڈسٹرکٹ پریس کلب صحبت پور کے صدر جمل بلوچ سینئر صحافی سرداربنگلزئی مسلم لیگ ن کے ڈویژن نصیر آبادکے صدر محمد حسین گولہ جمعیت علماء اسلام کے ر ہنما ٹکری عبدالرحمن پرکانی اقلیتی برادری کے رہنما ارن کمار ایڈوکیٹ علی حسن کھوسہ ودیگر سیاسی سماجی رہنما صحافی برادری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اتنا زیادہ عرصہ گزرگیا ہے لیکن پریا کماری کو سندھ حکومت بازیاب نہ کراسکی معصوم پریا کماری کے ماں باپ معصوم بچی کے جدائی وغم سے نڈھال ہو چکے ہیں اور حکومت سندھ کی مدد کے منتظر ہیں لیکن سندھ حکومت خواب خرگوش کے مزے لے رہی ہے یہ حکومت سندھ کی نااہلی ہے معصوم بچیوں کا اغوا روز کا معمول بن چکا ہے اب سندھ میں اقلیتوں کا رہنا مشکل ہوگیا ہے کوئی بھی سندھ میں محفوظ نہیں بدامنی لوٹ مارچھینا جھپٹی قتل و غارت اغوا برائے تعاون عام ہوچکا ہے سندھ کی دھرتی معصوم لوگوں کے قتل کے خون سے رنگین ہو چکی ہے جوکہ سندھ حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے مظاہرین نے حکومت پاکستان وزیراعظم شہبازشریف سندھ کے وزیراعلیٰ اور سندھ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلدازجلد معصوم پریا کماری کو بازیاب کرائیں اور اقلیتی برادری کو انصاف دیا جائے بصورت دیگر ملک گیرسخت احتجاج کیا جائے گا جس کی تمام تر ذمہ داری حکومت سندھ پر عائد ہو گی۔