Live Updates

بشریٰ بی بی کو کچھ ہوا تو ذمہ داری وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب پر عائد ہوگی بیرسٹر سیف

بشریٰ بی بی کی زندگی کوشدید خطرات لاحق ہیں، بنی گالہ کا انتظام وانصرام حکومت خیبرپختونخواہ کے حوالے کیاجائے،مشیراطلاعات خیبرپختونخواہ کا بیان

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 27 مارچ 2024 11:37

بشریٰ بی بی کو کچھ ہوا تو ذمہ داری وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب پر عائد ..
پشاور(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 مارچ2024 ء) خیبرپختونخواہ حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی کچھ ہوا تو ذمہ داری وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر عائد ہوگی،بنی گالہ میں بشریٰ بی بی کی زندگی کوشدید خطرات لاحق ہیں۔اپنے ایک پیغام میں مشیر اطلاعات نے کہا کہ بنی گالہ کا انتظام وانصرام حکومت خیبرپختونخواہ کے حوالے کیاجائے۔

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی کو کھانے کی اشیاءمیں ملاوٹ کی شکایتیں آرہی ہیں۔بشریٰ بی بی پر بے بنیاد مقدمات قائم کئے گئے ہیں ان کی گرفتاری کا کوئی جواز نہیں بنتا۔انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کے قیمتی تخائف لینے والی مریم نواز اس وقت وزارت اعلی کے منصب پرفائزہیں۔

(جاری ہے)

بشریٰ بی بی کو بے بنیاد مقدمات میں سزا دینا اور جیل میں ڈالنا دراصل عمران خان کودباﺅ میں لانے کیلئے کیا گیا ہے لیکن بانی پی ٹی آئی کے حوصلے بلند ہیں اور وہ مضبوطی کے ساتھ اپنے اوپر قائم کئے گئے بے بنیاد مقدمات کا سامنا کررہے ہیں۔

ہمیں بشریٰ بی بی کی صحت کے حوالے سے بہت سارے تحفظات ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا تھاکہ بنی گالہ میں میرے شہد میں کچھ ملایا گیاتھا۔پیشی کے بعد واپس جا کے شہد کھایا تو اس سے میری طبیعت بگڑ گئی تھی۔میں روزانہ شہد استعمال کرتی ہوں ۔بشریٰ بی بی کا کہنا تھا کہ زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔

بانی پی ٹی آئی عوام کی آواز اور ملک وقوم کی خاطر جیل میں ہیں، بانی پی ٹی آئی ذہنی اور جسمانی طور پر مکمل فٹ ہیں، تاہم بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوا تو عوام ان کو معاف نہیں کریں گے۔بشریٰ بی بی نے مزید کہا تھا کہ میںبے ضمیر لوگوں سے نہیں باضمیر لوگوں سے مخاطب ہوں، بانی پی ٹی آئی چاہتے تو وہ بنی گالہ میں آرام کی زندگی گزار رہے ہوتے، بانی پی ٹی آئی نے اقتدار میں اور اقتدار کے بعد کبھی کسی کو نہ نقصان پہنچایا اور نہ کسی کو مارنے کاکہا۔ بانی پی ٹی آئی کے خمیر میں بدلہ لینا نہیں ہے، یہ کچھ بھی کرلیں یہ عوام میں جانے کے قابل نہیں رہیں گے۔
Live بشریٰ بی بی سے متعلق تازہ ترین معلومات