یوم پاکستان سپورٹس فیسٹیول کامیابی سے اختتام کی جانب گامزن اختتامی تقریب کل ہوگی

Syed Shah Zeb Raza سید شاہ زیب رضا بدھ 27 مارچ 2024 14:28

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مارچ 2024ء ) محکمہ کھیل حکومت بلوچستان کے زیراہتمام جاری یوم پاکستان سپورٹس فیسٹیول اختتام کی جانب گامزن مختلف کھیلوں کے ایونٹس اختتام پزیر ہوگئے،  محکمہ کھیل حکومت بلوچستان نے یوم پاکستان 23 مارچ کو شایان شان انداز سے منانے کیلئے صوبہ بھر میں کھیلوں کے ایونٹس منعقد کروائے جسمیں کھلاڑیوں نے کثیر تعداد میں حصہ لیا،فیسٹیول کا آغاز 23 مارچ کو ایوب سپورٹس کمپلیکس میں ہوا، آیونٹ کی اختتامی تقریب کل ایوب اسٹیڈیم میں منعقد ہوگی جس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان مہمان خصوصی ہونگے ،ایونٹ میں 40 سے زائد گیمز شامل تھے ،کھلاڑیوں کی بھرپور شرکت نے فیسٹیول کو کامیاب بنایا۔