پاکستان سٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی تیزی،کاروبار میں بلند ترین سطح کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

ساڑھے 3 ماہ کے بعد پی ایس ایکس میں بلند ترین سطح کا ریکارڈ ٹوٹ گیا،آج 100 انڈیکس نے سال 2024 کی نئی بلند ترین سطح رقم کی ہے

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 27 مارچ 2024 14:47

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی تیزی،کاروبار میں بلند ترین سطح ..
کراچی(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27 مارچ2024 ء) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں غیر معمولی تیزی کے سبب نئی تاریخ رقم ہو گئی اور بلند ترین سطح کا ریکارڈ ٹوٹ گیا،ساڑھے 3 ماہ کے بعد پی ایس ایکس میں بلند ترین سطح کا ریکارڈ ٹوٹ گیا،آج 100 انڈیکس نے سال 2024 کی نئی بلند ترین سطح رقم کی ہے اور انڈیکس میں ایک فیصد اضافہ ہوا ہے۔پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بدھ کے روز کاروبارکا آغاز نہایت ہی مثبت انداز میں ہوا اور کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس 66 ہزارکی سطح عبورکرگیاتھا۔

سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران انڈیکس میں مزید 175 پوائنٹس اضافہ ہوا اور انڈیکس 66 ہزار 81 پر پہنچ گیا۔حصص بازار میں کے ایس ای 100 انڈیکس 641 پوائنٹس کے اضافے سے 66547 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا جب کہ اس سے قبل دسمبر 2023ءمیںسٹاک مارکیٹ 66426 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں دوسرے سیشن میں کاروبار کے دوران انڈیکس میں 351 پوائنٹس اضافہ ہوا اور انڈیکس 66 ہزار 257 پر جا پہنچا۔

سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر انڈیکس میں کل 663 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 66 ہزار 569 کی سطح پر بند ہوا۔خسارے میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کی خبروں اور آئی ایم ایف سے مثبت مذاکرات کے بعد سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونا شروع ہوگیا۔ آج پھر پی آئی اے کا شیئر سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنا رہا جس کی وجہ سے قیمت میں اپر لاک لگ گیا۔

7ماہ میں پی آئی اے کے شیئرز کی قیمت 700 فیصد بڑھ کر 27 روپے سے تجاوز کرگئی۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پہلی بار جمعہ کے روزسٹاک ایکسچینج کا دورہ کریں گے۔سٹاک ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی معیشت میں بہتر ی سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔آئی ایم ایف سے معاملات طے پانے کے بعدمارکیٹ میں تیزی آئی ہے۔