فیصل واوڈا منتخب ہونے کے بعد پارٹی کے کہیں نہ کہیں کام آئیں گے، شبیر قائم خانی

پارٹی پر باہر سے کوئی مسلط نہیں ہوتا، سب کی قربانیاں ہیں،پارٹی نے ہمیں کہا کاغذات واپس لے لیں، پارٹی کا یہ فیصلہ درست ہے،میڈیا سے بات چیت

بدھ 27 مارچ 2024 16:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) رہنما متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم)شبیر قائم خانی نے کہا ہے کہ فیصل واوڈا منتخب ہو کرپارٹی میں شامل ہوں یا نہیں یہ بعد میں معلوم ہوگا،اگروہ منتخب ہوگئے توپارٹی کے کہیں نہ کہیں کام آئیں گے۔بدھ کو سینیٹ الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی واپس لینے کاآخری دن تھا۔ایم کیوایم کے شبیر قائم خانی اور ابو بکر نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے راہنما شبیر قائم خانی نے الیکشن کمیشن کے باہرمیڈیا سے بات چیت میں کہاکہ فیصل واوڈا کی حمایت کے بارے پارٹی کا درست فیصلہ ہے ہم نے ووٹ ضائع کرنے کے بجائے فیصل واڈا کو ووٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے امید ہے کہ فیصل واڈا نے ایم کیو ایم سے وعدہ کیے ہیں وہ پورا کرے گے۔انہوں نے کہاکہ پارٹی پر باہر سے کوئی مسلط نہیں ہوتا، سب کی قربانیاں ہیں۔پارٹی نے ہمیں کہا کاغذات واپس لے لیں، پارٹی کا یہ فیصلہ درست ہے، بہتر نتائج مرتب ہوں گے۔شبیرقائم خانی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے عامر چشتی نے سینیٹ کے لیے پارٹی ٹکٹ جمع کرا دیا ہے۔انہوں نے کہا ایم کیو ایم نے آصف زرداری کو بغیر کسی شرط کے ووٹ دیا۔