مغربی ہواؤں کا سلسلہ ، سندھ کے چند شہروں میں بارش کا امکان

بدھ 27 مارچ 2024 16:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک کے بالائی اور مغربی علاقوں پر اثر انداز ہو رہا ہے، جس کے تحت سندھ کے چند شہروں میں بارش کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ موسمیات کے مطابق سسٹم کے زیرِ اثر 27 مارچ کی رات سے 29 مارچ کی صبح تک جیکب آباد میں بارش کا امکان ہے۔قمبر شہداد کوٹ اور شکارپور میں کہیں کہیں گرج چمک اور تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔سکھر، گھوٹکی، دادو اور کشمور کے کچھ حصوں میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔دوسری جانب کراچی میں جمعرات کو درجہ حرارت 34 سے 36، جمعے کو 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :