Live Updates

وزیراعلیٰ مریم نواز کا فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن وہیل پراجیکٹ شروع کرنیکا فیصلہ،دیہی و بنیادی مراکز صحت کی ری ویمپنگ کی منظوری

بدھ 27 مارچ 2024 19:15

وزیراعلیٰ مریم نواز کا فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن وہیل پراجیکٹ شروع ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے انقلابی پروگرام کے تحت فیلڈ ہسپتال اور کلینک آن وہیل پراجیکٹ جلد شروع کرنے کا فیصلہ کیاہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب بھر کے دیہی اور بنیادی مراکز صحت کی ری ویمپنگ کی منظوری بھی دیدی ۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ہیلتھ ریفارمز پر ایک ماہ میں پانچواں اجلاس منعقدہواجس میں اہم منصوبوں کی منظوری دی گئی ، ہیلتھ سسٹم کی تشکیل نواورجاری صحت کے منصوبوں کا جائزہ لیاگیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ری ویمپنگ کے لئے درکار فنڈنگ میں تاخیر نہ کرنے کی ہدایت کی اورہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کیلئے 16 ارب روپے فوری جاری کرنے کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ ہیلتھ سیکٹر میں بہتری اوراصلاحات اولین ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

صحت کے منصوبوں میں کہیں بھی مسئلہ آتا ہے تو مجھے بتائیں۔ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی ہر حال میں یقینی بنائیں گے۔

جہاں بی ایچ یو، آر ایچ سی نہیں ہیں وہاں فیلڈ ہسپتال موجود ہونے چاہئیں۔ فیلڈ ہسپتال میں الٹراساؤنڈ، لیبارٹری ٹیسٹ، ادویات اور ابتدائی طبی امداد، زچہ بچہ کے معائنے کی سہولیات موجود ہوں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہاکہ 32 فیلڈ ہسپتال کا آغاز اگلے ماہ میں ہوگا۔ سیمی اربن اورکچی آبادی کے رہائشیوں کیلئے 200 کلینک آن وہیلز قائم کئے جائیں گے۔

کلینک آن وہیلز میں ڈاکٹر، ایل ایچ وی اور ویکسینیٹر کا سٹاف ہوگا، الٹراساؤنڈ بھی ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ ہیپاٹائیٹس، ٹی بی اور کارڈیک بیماریوں کے مریضوں کی ادویات گھروں میں فراہم کی جائیں گی۔ ادویات کی خریداری اور فراہمی میں شفافیت کو 100 فیصد یقینی بنایا جائے۔ہر ہسپتال میں ہر وقت ڈاکٹر کی موجودگی یقینی بنائی جائے۔ساؤتھ پنجاب، سنٹرل پنجاب اور نارتھ پنجاب میں تین میڈیکل سٹیز بنانے کا ہدف پورا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہیلتھ کے تمام پراجیکٹس کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ ہر ڈسٹرکٹ میں سٹیٹ آف دی آرٹ ہسپتال بنائیںگے۔اجلاس میں لاہور، ملتان، گوجرانوالہ اور فیصل آباد کے چلڈرن ہسپتالوں کو لاہور چلڈرن میڈیکل یونیورسٹی سے لنک کرنے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا اور محکمہ صحت کے ہسپتالوں میں سکلڈ سٹاف کیلئے تھرڈ پارٹی ٹسٹنگ کے بعد گریڈ 5 سے 15 تک بھرتی کا فیصلہ کیاگیا۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ نرسنگ ٹریننگ کو بہتر کرکے بیرون ملک نرسز کو بھیجنا چاہئے۔ شفاف اور میرٹ بیسڈ بھرتی کا نظام بنایا جائے۔ ہسپتالوں کے بورڈز آف مینجمنٹ پر چیک اینڈ بیلنس ہونا چاہیے۔ اجلاس میں ہسپتالوں کے بورڈز آف مینجمنٹ کا ازسر نو متعین کرنے کا فیصلہ کیاگیااور نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر کی تقرری کیلئے سرچ کمیٹی کی تشکیل دی گئی۔

وائس چانسلرز، ایم ایس، سی ای اوز کی تقرری کیلئے سرچ کمیٹیوں اور جیل میں قائم 43 ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کی منظوری دی گئی۔ وزیر اعلی مریم نوازنے ہدایت کی کہ کوئی ہسپتال ایسا نہ ہو جہاں ڈاکٹر، عملہ ادویات اور مطلوبہ طبی آلات میسر نہ ہوں۔سیکرٹری صحت نے ہسپتال، ادویات اور دیگر امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ کے دوران بتا یاکہ محمدنواز شریف کینسر ہسپتال لاہور جون 2026 میں 250 بیڈ کا ہسپتال مکمل ہوگا۔

نواز شریف انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی سرگودھا کا پی سی ون مکمل، جون 2026 میں مکمل ہوگا۔ بی ایچ یو اور آر ایچ سی کی اپ گریڈیشن اور تعمیر و بحالی کے پلان کا جائزہ لیاگیا۔31 ٹرشری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن جاری، 36 ارب روپے لاگت آئے گی۔ جولائی 2024 سے فیز ٹو میں 21 ٹرشری ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن شروع ہوگی، 40 ارب لاگت آئے گی۔ پائلٹ پراجیکٹ شامکے بھٹیاں کا بی ایچ یو کی اپ گریڈیشن 8 دن میں مکمل ہوگیا۔

صوبہ بھر میں 2500بی ایچ یو اور300آر ایچ سی کی اسی سال اپ گریڈیشن کی جائے گی۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، وزیر اطلاعات عظمیٰ زاہد بخاری، صوبائی وزیر پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر خواجہ عمران نذیر، صوبائی وزیرسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر خواجہ سلمان رفیق، سابق سینیٹر پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق، سیکرٹریز اور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات