Live Updates

نارکوٹکس کنٹرول پولیس سٹیشن، ٹیکس کنسلٹنسی یونٹ قائم کرنے کی منظوری ، وزیر اعلیٰ مریم نواز کی نمبر پلیٹس کا بیک لاگ ختم کرنے کی ہدایت

بدھ 27 مارچ 2024 19:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نارکوٹکس کنٹرول کیلئے تین پولیس سٹیشنز بنانے اور ٹیکس کنسلٹنسی یونٹ قائم کرنے کی منظوری دیدی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے موٹر وہیکلز کی رجسٹریشن پلیٹس کا بیک لاگ ختم کرنے اور رینٹل ویلیو اور ڈی سی ریٹ کے مطابق ٹیکس میں فرق پر اسسمنٹ رپورٹ بنانے کی ہدایت کی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹیکس کنٹرول کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میںاینٹی نارکوٹکس کے لئے نیا محکمہ بنانے کی تجویز پر اتفاق کیا گیا۔ سمگلنگ اور منشیات کی سمگلنگ روکنے کیلئے 13 ایکسائز چیک پوسٹ قائم کی جائیں گی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اجلاس میں ہدایت کی کہ ان لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے جو ٹیکس نیٹ میں نہیں۔

(جاری ہے)

گھروں پر ٹیکس کو ریشنل آئز کرنے کی ضرورت ہے۔ اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ گاڑیوں کی ای رجسٹریشن کیلئے ای ٹاٹیٹل ڈاکومنٹ کا آغاز کرنے سے ٹیکس کولیکشن میں 12.5 فیصداضافہ ہوا۔اجلاس میں افیون فیکٹری کی بحالی کا جائزہ گیا جس سے فارماسیوٹیکل میں 900 ملین روپے کا فائدہ ہوگا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ دستک پروگرام کے ذریعے سروسز فراہم کرے گا۔ ایکسائز ڈیپارٹمنٹ سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ چالان کی ریکوری کیلئے کام کرے گا۔ سابق سینیٹر پرویز رشید، ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری،سیکرٹریز خزانہ، ایکسائزاور دیگر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات