چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے سائنسی بنیاد پر عید کا چاند 29 کا ہونے کا امکان ظاہرکردیا

بدھ 27 مارچ 2024 21:46

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے سائنسی بنیاد پر عید کا چاند 29 کا ہونے کا امکان ظاہر کردیا ، جس کیمطابق پاکستان میں عید الفطر بروز بدھ 10 اپریل کو ہوسکتی ہے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے شوال کے چاند کے لیے سائنسی تعاون لینے کا اشارہ دے دیا۔

(جاری ہے)

مولانا عبدالخبیر آزاد نے سائنسی بنیاد پر عید کا چاند 29 کا ہونے کا امکان ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ سائنسی لحاظ سے چاند کی عمر بیس گھنٹے کے قریب اور زاویہ بھی 10 ڈگری ہوگا۔چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے کہاکہ فواد چوہدری کو بھی کہا تھا کہ ہم سائنسی لوگوں کو مانتے ہیں لیکن وقت آنے پر چاند کا فیصلہ شہادت اور شریعت کے مطابق کریں گے۔اگر شوال کا چاند 29 کا ہوا تو اس کے مطابق پاکستان میں عید الفطر بروز بدھ 10 اپریل کو ہونے کا امکان ہے۔