پاکستان کا سب سے بڑا چیلنج زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کرنا ہے،احسن اقبال
معیشت کے تمام شعبوں میں بہتری لانے کے لئے بنیادی ڈھانچے کی بہتری ضروری ہے ،ہمیں برآمدات میں اضافے کے لئے تمام وسائل مہیا کرنا ہیں،وزیر منصوبہ بندی
بدھ 27 مارچ 2024 21:52
(جاری ہے)
ملکی معیشت کے حوالے سے اعداد و شمار نہایت ہولناک ہیں۔
اگر یہی اعداد و شمار کسی کمپنی کے ہوں تو مالکان کی نیند اڑ جائے۔ انہوں نے کہاکہ ہمارے مجموعی محاصل 7000 ارب جبکہ قرضوں اور قرض کی ادائیگی پر سروسز کی ادائیگی کے لئے 8000 ارب روپے سے زائد کی ضرورت پڑتی ہے۔ درپیش چیلنجز سے عہدہ براہ ہونے کے لئے ملک کے تمام اداروں کو مربوط کاوشوں، وسائل کے مؤثر استعمال، ترجیحات کی درست تعیین کی ضرورت ہے۔ ان پٹ کی بجائے آؤٹ پٹ یعنی موجودہ وسائل کے اندر رہتے ہوئے بہتر نتائج کے حصول مبنی اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان کا سب سے بڑا چیلنج ذر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ برآمدات میں اضافہ نہ ہونے کی وجہ سے ہم ذر مبادلہ کے ذخائر بڑھانے میں نا کام رہے ہیں۔ ہمیں ذر مبادلہ کے ذخائر میں اضافے کے لئے ایکسپورٹ پر توجہ مرکوز رکھنا ہے۔ ہمیں برآمدات میں اضافے کے لئے تمام وسائل مہیا کرنا ہیں۔ آئندہ 8 سالوں کے دوران ہمیں اپنی برآمدات کا حجم 30 ارب ڈالر سے بڑھا کر 100 ارب ڈالر تک لے جانا ہے۔ گورننس میں بہتری اور معیشت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لئے ہم نے ڈیجیٹلائزیشن کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کیا ہے۔ علم پر مبنی معیشت کے لئے ڈیجیٹلائزیشن اور اس کے لئے انفراسٹرکچر کی تشکیل ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ 2022 میں ماحولیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے کی وجہ سے ہمیں بد ترین سیلاب اور تباہ کاریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ عالمی اداروں نے پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرین ہونے والے اولین ممالک میں شامل کیا۔ ماحولیاتی تبدیلی نے پاکستان کے لئے پانی، زراعت اور خوراک کے چیلنجز کو کئی گنا بڑھا دیا ہے، ہمیں سبز انقلاب 2 کے بنیادی اصولوں کو اپنا کر ماحولیاتی، آبی و زرعی وسائل کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہاکہ توانائی کے شعبے میں خود کفالت اور صنعتی و گھریلو صارفین کے لئے قابل برداشت قیمتیں پیداواری صلاحیت میں اضافے کا بن سکتی ہیں۔ ہمیں اپنے سماجی شعبے میں مساویانہ ترقی کے مواقع پیدا کرنا ہیں۔ غریب آدمی کو اچھی تعلیم نہیں ملتی، تعلیم ہی ترقی کا پاسپورٹ ہے۔ صحت کے شعبے میں اصلاحات اور بیماریوں اور موذی امراض سے نجات حاصل کرنے کے لئے صوبوں کی مدد سے مربوط کاوشوں کی ضرورت ہے… اعجاز خانمزید اہم خبریں
-
امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے جاری‘احتجاج کرنے والے طلبہ کے ساتھ مذکرات ناکام
-
اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کے لیے قطر پر دباﺅ‘تنقید پر دوحہ کا اظہار ناراضگی
-
سپریم کورٹ نے ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم جاری کردیا
-
سولر سسٹم لگانے کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی گئی
-
پی ٹی آئی ایک اور 9 مئی کا منصوبہ بنا رہی ہے، فیصل کریم کنڈی کا الزام
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
پاکستان: بلوچستان میں مفاہمت کی پالیسی اورعدم تحفظ کے بڑھتے خدشات
-
وزیراعظم کا کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیر اعظم شہبازعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے کل (ہفتہ) کو سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، دفترخارجہ
-
چیچہ وطنی،نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جل گیا
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
-
گندم خریداری میں تاخیر ،کسان تنظیموں نے 29 اپریل کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کی کال دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.