بشام/چائنیز کانوے پر حملہ/مراسلہ ارسال-

بدھ 27 مارچ 2024 23:12

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مارچ2024ء) بشام میں چائنیز کانوے پر حملے کی ایف آئی ار کے اندراج کے لئے سی ٹی ڈی کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے مراسلہ تھانہ بشام کے ایس ایچ او کی جانب سے ارسال کیا گیا ہے مراسلہ میں دہشتگردی کے وفعات کے تحت ایف آئی ار درج کرنے کی استدا کی گئی ہے اطلاع ملی کہ لاہور نالہ بشام میں چائینیز کانوائے پر خودکش حملہ ہوا ہے،اطلاع کے پیش نظر پولیس نفری جائے وقوعہ پر پہنچی گئی فل پروف سیکورٹی میں بارہ گاڑیوں پر مشتمل چائینز کانوائے اسلام آباد سے داسو ڈیم کوہستان جارہی تھی راستے میں ایک خودکش بمبار نے بارودی مواد سے بھری گاڑی کانوائے میں شامل کوسٹر سے ٹکرا دی۔

(جاری ہے)

دھماکے سے کوسٹر میں آگ لگ گئی اور گہری کھائی میں گری واقعہ سے کوسٹر میں بیٹھے 5 چائینیز ہلاک جبکہ ایک پاکستانی ڈرائیور جاںبحق ہوادھماکے میں استعمال ہونے والی گاڑی مکمل تباہ جبکہ خودکش کے جسم کے اعضا ہوا میں اڑے،دھماکے سے کانوے میں موجود دوسرے کوسٹر کو بھی کافی نقصان پہنچاکانوے میں موجود دیگر چائینیز اور سیکورٹی اہلکار بال بال بچ گئے واقعہ کی ایف آئی ار نامعلوم دہشتگردوں کے خلاف درج کی جائے،