وزیراعظم (آج)چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کریں گے

بدھ 27 مارچ 2024 21:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) وزیراعظم شہباز شریف (آج)جمعرات کو چیف جسٹس آف پاکستان سے ملاقات کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ (آج)جمعرات کو چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

یہ ملاقات (آج)جمعرات دوپہر دو بجے سپریم کورٹ میں ہوگی جس میں وزیراعظم کے ہمراہ وزیرقانون اور اٹارنی جنرل بھی ہوں گے۔وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ملاقات کی تصدیق کی اور کہا کہ وزیراعظم (آج)جمعرا ت کو چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سے ملاقات کریں گے۔