تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات کے لیے امیدوار نامزد کر دیئے

این اے 119لاہور سے شہزاد فاروق، این اے 132قصور سے سردار محمد حسین ڈوگر پی ٹی آئی کے امیدوار

بدھ 27 مارچ 2024 22:15

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) پاکستان تحریک انصاف نے ضمنی انتخابات کے سلسلہ میں اپنے امیدوار نامزد کر دیئے۔پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کے مطابق این اے 119لاہور سے شہزاد فاروق، این اے 132قصور سے سردار محمد حسین ڈوگر پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔

(جاری ہے)

حماد اظہر کے مطابق پی پی 22چکوال سے حکیم نثار، پی پی 32 گجرات سے چودھری پرویز الٰہی ، پی پی 54نارووال سے اویس قاسم کو پی ٹی آئی کی حمایت حاصل ہو گی۔

پی پی 139شیخوپورہ سے اعجاز بھٹی، پی پی 149لاہور حافظ ذیشان، پی پی 158سے مونس الٰہی اور پی پی 164 سے یوسف میو پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار ہوں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے بتایا ہے کہ باقی امیدواروں کا اعلان جلد کیا جائے گا۔