بلوچستان سے 5امیدواروں کوسینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دیدی گئی

بدھ 27 مارچ 2024 23:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مارچ2024ء) الیکشن ٹربیونل نے بلوچستان سے 5امیدواروں کو سینیٹ انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے دی صوبے میں 11خالی نشستوں پر امیدوار وں کی تعداد 33ہوگئی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کی گئی نظر ثانی شد ھ فہرست کے مطابق الیکشن ٹربیونل کے فیصلوں کے بعد جنرل نشست پر سیدال خان ناصر کو انتخابات میں حصہ لینے کے لئے اہل قرار دے دیا گیا ہے جس کے بعد 7جنرل نشستوں پرامیدوار وں کی تعداد 16ہوگئی ہے اسی طرح ٹینکوکریٹ کی نشستوں پر چار امیدواروں رحمت اللہ، بلال احمد خان ،محمد مصلح الدین مینگل اور امجد علی صدیقی کو انتخاب میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی ہے جس کے بعد دو نشستوں پر امیدواروں کی تعداد 10ہوگئی ہے ، الیکشن کمیشن کی نظر ثانی فہرست کے مطابق خواتین کی دو نشستوں پر 7امیدوار ہیں جبکہ آج کاغذات نامزدگی واپس لینے کے بعد ایک اور فہرست جاری کی جائے گی ۔