بھارت سے تجارتی تعلقات سے متعلق تاجروں کی درخواست کا جائزہ لیا جا رہا ہے.ترجمان دفتر خارجہ
چینی شہریوں پر حملہ پاک چین دوستی پر حملہ ہے‘کسی کو پاکستان چین دوستی سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی. ممتاز زہرا بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
میاں محمد ندیم جمعرات 28 مارچ 2024 14:10
(جاری ہے)
ترجمان نے کہا کہ جائزہ لینے کے عمل میں وقت لگتا ہے، خارجہ پالیسی معاملات کے جائزہ لینا ایک مسلسل عمل ہے، لیکن ابھی کوئی حتمی فیصلہ اس پر نہیں ہوا 23 مارچ کو لندن میں میڈیا سے گفتگو میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ پاکستان کے کاروباری افراد چاہتے ہیں کہ بھارت کے ساتھ تجارت بحال ہو ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ تجارت کھولنے سے متعلق جائزہ لیں گے. ترجمان دفتر خارجہ نے ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبے سے متعلق امریکہ کے حالیہ بیان پر اپنے ردعمل میں کہا کہ پاکستان جو بھی فیصلے کرے گا وہ اپنے ملکی مفاد میں کرے گا‘پاکستان ایران گیس پائپ لائن پر کام ابھی شروع نہیں ہوا لیکن پاکستان جو بھی فیصلے کرے گا وہ اپنے ملکی مفاد میں کرے گا. انہوں نے کہا کہ پاکستان کی توانائی کی ضروریات سب کے سامنے ہیں، اس لیے پاکستان اپنی تجارت ہمسایہ ممالک کے ساتھ یا دنیا میں کہیں بھی اپنے مفاد کی بنیاد پر کرے گا پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبہ کا معاملہ اس وقت زیر بحث آیا، جب جنوبی ایشیا کے لیے امریکی اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ ڈونلڈ لو نے گذشتہ ہفتے امریکی وزارت خارجہ کی ذیلی کمیٹی کو دی گئی اپنی بریفنگ میں کہا تھا کہ امریکہ پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے کے حق میں نہیں ہے. ڈونلڈ لو نے کمیٹی میں پوچھے گئے سوال پر اپنے جواب میں کہا تھا کہ اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے فروری میں ایران پاکستان گیس پائپ لائن کے 80 کلومیٹر طویل حصے کی تعمیر کی منظوری کے بعد ان کا ملک اس منصوبے کی تعمیر روکنے کی کوشش کر رہا ہے گذشتہ روز بھی امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا تھا کہ امریکہ پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے کی حمایت نہیں کرتا اور ایران کے ساتھ کاروبار کرنے سے امریکی پابندیوں کی زد میں آنے کا خطرہ پیدا ہوسکتا ہے. اس سے قبل 21 مارچ کو بھی پاکستانی دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ پاکستان نے بارہا پاکستان ایران گیس پائپ لائن پر اپنے عزم کی تجدید کی ہے اور پاکستان ایران گیس پائپ لائن پر فیصلہ حکومت پاکستان کا اپنا فیصلہ ہو گا ترجمان نے کہا تھا کہ یہ پائپ لائن پاکستان اپنے علاقے میں تعمیر کر رہا ہے، اس وقت پہلا نکتہ گیس پائپ لائن کی تعمیر ہے، ہم اس تعمیر کے لیے پر عزم ہیں. پریس بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ نے خیبرپختونخوا کے علاقے بشام میں خودکش حملے میں چینی شہریوں کی اموات پر کہا کہ یہ حملہ درحقیقت پاکستان چین دوستی پر حملہ ہے، چین کا اپنے شہریوں کی سکیورٹی کے لیے تشویش قدرتی امر ہے اور حکومت پاکستان چین کے تحفظات کو سمجھ سکتا ہے‘انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور چین مل کر اس دوستی کے دشمنوں کو ناکام بنائیں گے کسی کو پاکستان چین دوستی سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی.
مزید اہم خبریں
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
پاکستان میں موجود چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے،پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، وفاقی وزیر
-
26 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم ایئرپورٹ سے گرفتار
-
نرسنگ شعبہ کی بہتری کیلئے اصلاحات لانی ہوں گی،خواجہ سلمان رفیق
-
حکومت کسی صوبے میں گورنر راج نہیں لگانا چاہتی ،اگر علی گنڈا پور چڑھائی کی باتیں کریں گے تو مسائل ہوں گے،خواجہ سعد رفیق
-
وفاقی وزیرداخلہ نے اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ، جرائم پیشہ گینگز کی سرکوبی کا محاذ سنبھال لیا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزار قائد پر حاضری،فاتحہ خوانی کی اور قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی
-
یوکرین اور روس کے ایک دوسرے کے انرجی انفراسٹرکچرز پر حملے
-
خیبرپختونخوا: زیادہ تر خواتین امراض نسواں کے مسائل سے لاعلم
-
وزیر اعظم شہباز شریف عالمی اقتصاری فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.