وزیر اعظم کا نیول ہیڈ کوارٹرز کا دورہ، امیر بحر سے ملاقات ،پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں سے متعلق امور پر تبادلہ خیال
شہباز شریف نے محدود وسائل کے باوجود ملک کے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کی خدمات کو سراہا، اعلامیہ
جمعرات 28 مارچ 2024 16:32
(جاری ہے)
بعد ازاں ڈپٹی چیف آف نیول اسٹاف (آپریشنز) نے موجودہ میری ٹائم ماحولیات، پاک بحریہ کو درپیش چیلنجز اور چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاک بحریہ کی حکمت عملی کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیراعظم کو میری ٹائم ڈومین میں ملک کو درپیش موجودہ اور مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاک بحریہ کی صلاحیت کی ضروریات کے بارے میں خصوصی طور پر آگاہ کیا گیا۔ انہیں میری ٹائم سیکٹر کے معاشی استعداد سے فائدہ اٹھانے کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے محدود وسائل کے باوجود ملک کے بحری مفادات کے تحفظ کے لیے پاک بحریہ کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے نیول ایئربیس تربت پر حالیہ دہشت گردانہ حملے کو ناکام بنانے کے لیے پاک بحریہ کے پیشہ وارانہ ردعمل کو خصوصی طور پر سراہا۔ وزیراعظم نے زور دے کر کہا کہ مضبوط معیشت ملک کو درپیش تمام چیلنجز سے نمٹنے کے لئے کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔ آخر میں وزیراعظم نے پاک بحریہ کے کمانڈ آپریشن سینٹر کا دورہ بھی کیا۔نیول چیف نے وزیراعظم کے دورے اور بحریہ پر اعتماد کا اظہار کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ پاک بحریہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی مدد سے ملک کی سمندری سرحدوں اور بحری مفادات کا دفاع جاری رکھے گی اور امن اور جنگ دونوں میں ذمہ داریوں کو عزت کے ساتھ نبھائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امریکی یونیورسٹیوں میں فلسطینیوں کے حق میں مظاہرے جاری‘احتجاج کرنے والے طلبہ کے ساتھ مذکرات ناکام
-
اسرائیل اور حماس کے درمیان ثالثی کے لیے قطر پر دباﺅ‘تنقید پر دوحہ کا اظہار ناراضگی
-
سپریم کورٹ نے ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم جاری کردیا
-
سولر سسٹم لگانے کو بڑا جھٹکا‘فی یونٹ 22روپے کی بجائے10روپے یونٹ خریدنے کی تجویزمنظوری کے لیے بجھوادی گئی
-
اسلام آباد میں ریلی نکالنے پر پی ٹی آئی قیادت کیخلاف مقدمہ درج
-
پی ٹی آئی ایک اور 9 مئی کا منصوبہ بنا رہی ہے، فیصل کریم کنڈی کا الزام
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے لئے کل سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
پاکستان: بلوچستان میں مفاہمت کی پالیسی اورعدم تحفظ کے بڑھتے خدشات
-
وزیراعظم کا کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیر اعظم شہبازعالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے کل (ہفتہ) کو سعودی عرب روانہ ہو رہے ہیں، دفترخارجہ
-
چیچہ وطنی،نیا بازار میں واقع گارمنٹس شاپ میں آتشزدگی سے ایک کروڑ سے زائد مالیت کا سامان جل گیا
-
پاکستان، کینیڈا دوطرفہ سیاسی مشاورت کا پانچواں اجلاس ، کینیڈین کمپنیوں کو پاکستان میں توانائی، کان کنی اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کرنے کی دعوت ، ترجمان دفترخراجہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.