ضلع شہید بینظیرآباد میں 8 لاکھ بوریاں گندم خریداری کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا، ڈپٹی کمشنر زاہد حسین رند

Shahbaz Ali Asadi شہباز علی اسدی جمعرات 28 مارچ 2024 16:32

نواب شاہ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مارچ 2024ء ) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد زاہد حسین رند نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی جانب سے آبادگاروں سے سرکاری نرخوں پر گندم کی خریداری کے لیے کاشتکاروں کو شفاف انداز سے باردانہ کی فراہمی کے لیے جو پالیسی بنائی گئی ہے اس پر مکمل عملدرآمد کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ ضلع شہید بینظیرآباد میں 8 لاکھ بوریاں گندم خریداری کا ٹارگٹ مقرر کیا گیا ہے جس کو حاصل کرنے اور کاشتکاروں کو سہولت فراہم کرنے کے لیے ضلع کے مختلف علاقوں میں 41 گندم خریداری مراکز قائم کئے گئے ہیں اس سلسلے میں کاشتکاروں کو مشورہ دیاجاتا ہے کہ وہ گندم خریداری سیزن 2024 کے لیے سرکاری باردانہ حاصل کرنے کے لیے اپنی تحصیل کے مختیار کار آفس میں درخواستیں جمع کروائیں تاکہ ان درخواستوں کا جائزہ لیکر میرٹ کی بنیاد پر کل آباد زمین کے حساب سے ان کو 20 فیصد باردانہ فراہم کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :