ایف آئی اے نے بہادرآباد میںکاروائی کرکے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزمان کو گرفتا رکرلیا

ملزمان سے موبائل فونز اور ہنڈی حوالہ سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کر لیا گیا،دیگر ملزمان کی گرفتار ی کے لیے چھاپے

جمعرات 28 مارچ 2024 16:38

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مارچ2024ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کی جانب حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے کراچی کے علاقے بہادرآباد میںکاروائی کرکے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق ملزمان حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث تھے۔

(جاری ہے)

گرفتار ملزمان بغیر لائسنس غیر ملکی کرنسی ایکسچینج میں بھی ملوث تھے۔ایف آئی اے حکام کے مطابق چھاپے کے دوران ملزماں سے 17690 امریکی ڈالر، 800 کینڈین ڈالر، 560 برطانوی پائونڈ ،900سعودی ریال، 560 چائینیز یوآن اور 21 لاکھ 61 ہزار سے زائد پاکستانی روپے بھی برآمدہوئے ہیں۔ملزمان سے موبائل فونز اور ہنڈی حوالہ سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کر لیا گیاملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکے ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیادیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں