جرمنی کے بعد امریکہ نے بھی، کیجریوال کے لیے 'منصفانہ، شفاف، بروقت قانونی عمل' کامطالبہ کردیا

جمعرات 28 مارچ 2024 21:13

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) جرمنی کے بعد امریکہ کا بھی، کیجریوال کے لیے 'منصفانہ، شفاف، بروقت قانونی عمل' کامطالبہ، انتخابات سے قبل اروند کیجریوال کی غیر قانونی گرفتاری پر امریکہ اور جرمنی نے بھی تحفظات کا اظہار کر دیا ۔

(جاری ہے)

انتخابات میں شکست کے خوف سے مودی سرکار نے اپنے ملک کے اندر بھی خوف کی فضاء قائم کر رکھی ہے اور جو بھی ان کی کرپشن کو سامنے لانے کی کوشش کرتا ہے اس آواز کو دبا دیا جاتا ہے، مودی سرکاری انتخابات سے قبل اپنے مخالفین کو ڈرانے، دھمکانے اور دبانے میں اس قدر آگے جا چکی ہے کہ نئی دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کو بھی گرفتار کیا جس پر اسے شدید تنقید کا سامنا ہے، بھارتی تجزیہ کار وں کے مطابق بھارت کے انفورسمنٹ ڈویڑن کی جانب سے اروند کیجریوال کو گرفتار کرنے کے بعد عام آدمی پارٹی کے دفتر کو بھی سیل کر دیا گیا، انتخابات سے قبل اروند کیجریوال کی غیر قانونی گرفتاری پر امریکہ اور جرمنی نے بھی تحفظات کا اظہار کر دیا ، کیجریوال کی گرفتاری پرامریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ کیجریوال کے لیے منصفانہ،شفاف اور بروقت قانونی کاروائی کا مطالبہ کرتے ہیں، جرمن وزارت خارجہ کے مطابق ہم بھارت سے یہ مطالبہ کرتے ہیں کہ وزیر اعلیٰ کیجریوال کا معاملہ انصاف کے اصولوں کے تحت حل کرے ، اروند کیجریوال پر منی لانڈرنگ کا الزام لگانے والوں میں سے ایک بی جے پی میں شامل ہیاور دوسری جانب سے بی جے پی خود کو غیر قانونی طور پر کروڑوں کی فنڈنگ کی گئی ، انتخابات سے قبل بھارت میں اپوزیشن جماعتوں کو بنیادی انتخابی حقوق نہ دیکر مودی سرکار نے ایک بار پھر خود کو پرتشدد جماعت ثابت کیا ہے، امریکا، یورپی یونین اور اقوام متحدہ کی انسانی حقوق سے متعلق تنظیموں کو بھارت میں ہونے والے پری پول دھاندلی کو دیکھتے ہوئے اس کے حوالے سے موثر آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔