Live Updates

پسند یا نا پسند سے ملک نہیں چل سکتا،ملک احمد خان

ججز کے لکھے گئے خط میں ایک دو واقعات کی تحقیقات ہو سکتی ہیں،سپیکر

جمعرات 28 مارچ 2024 21:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) پنجاب اسمبلی کے سپیکر ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ پسند یا نا پسند سے ملک نہیں چل سکتا،ججز کے لکھے گئے خط میں ایک دو واقعات کی تحقیقات ہو سکتی ہیں، بطور ادارہ کسی کا نام لے کر ان کا مورال نہیں گرانا چاہیے، عدالتوں میں 2018 سے 2024 تک یہ دھندہ چلتا رہا، اس دور کے واقعات پر خط پر کیوں نہیں لکھے گئے۔

پنجاب اسمبلی آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات نمبرز گیم پر مشتمل ہیں، پیپلزپارٹی حکومت کو سپورٹ کر رہی ہے، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان کوئی اختلاف نہیں۔ضمنی انتخاب اور کچھ معاملات میں ارینجمنٹ کا معاملہ ہو سکتا ہے، سینیٹ انتخابات میں کوشش کی نمبرز کے حساب سے سیٹیں مل جائیں۔

(جاری ہے)

پتنگ بازی موت کا کاروبار ہے۔

اسے چلنے نہیں دیں گے۔ حکومت خونی کھیل میں ملوث عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔ موٹر بائیک پر سیفٹی پروٹوکول لگنا چاہیے۔دریں اثناپنجاب اسمبلی میں آج بجٹ 24-2023کی منظوری دی جائے گی۔حکومتی اور اپوزیشن ارکان کی جانب سے بجٹ پر بحث مکمل کر لی گئی ہے۔پنجاب اسمبلی سے 4480 ارب روپے کے بجٹ کی آج منظوری لی جائے گی۔پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے ارکان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی کے گزشتہ روز کے اجلاس میںاپوزیشن اراکین نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا تھا ۔سنی اتحاد کونسل کے اراکین نے اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے بینرز اپنے ڈیسک کے سامنے آویزاں کئے تھے اور ایوان میں ان کی رہائی کیلئے نعرے بازی بھی کی تھی ۔اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچرکا کہنا تھا کہ اسلم اقبال کو اسمبلی میں کیوں نہیں آنے دیا جا رہاہے جب بھی ان کے آنے کی اطلاع ہوتی ہے اسمبلی کے باہر پولیس کو کھڑا کر دیا جاتاہے۔ہم اپنے ممبران کی ایوان میں آمد پر کوئی کمپرومائز نہیں کرینگے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات