پاک ڈوئل ڈپلوما پروگرام کے طلباء کی چائنہ روانگی

پسنی سے 2، تربت کیچ 4، پنجگور 2، گوادر 1 اور سوراب سے 1 طالب علم شامل ، ایسوسی ایٹ انجینئرنگ کے ڈپلومہ مکمل کرنے کرسکیں گے

جمعرات 28 مارچ 2024 21:17

سائنو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) پاک ڈوئل ڈپلوما پروگرام کے طلباء کی چائنہ روانگی، پسنی سے 2، تربت کیچ 4، پنجگور 2، گوادر 1 اور سوراب سے 1 طالب علم شامل ، ایسوسی ایٹ انجینئرنگ کے ڈپلومہ مکمل کرنے کرسکیں گے ، سکالرشپ میں حکومتِ بلوچستان اور چایئنیز کمپنی Tang کا تعاون شامل تھا ۔

(جاری ہے)

گوادر انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (جی آئی ٹی)کے 10 طلبائ چین کے ہیبی جاؤٹانگ ووکیشنل اینڈ ٹیکنیکل کالج میں ایسوسی ایٹ انجینئرنگ کے ڈپلومہ مکمل کرنے کے لئے منتخب ہوئے ، طلباء نے کراچی میں چین کے قونصل جنرل کے ساتھ خصوصی ملاقات کی ، چینی قونصلیٹ کی جانب سے طلبائ کا پرتپاک استقبال کیا گیا، 10 طلبہ میں پسنی سے 2، تربت کیچ 4، پنجگور 2، گوادر 1 اور سوراب سے 1 طالب علم شامل ہے ، سکالرشپ میں حکومتِ بلوچستان اور چایئنیز کمپنی Tang کا تعاون شامل ہے ، طلبہ حکومت بلوچستان اور پاک فوج کے شکرگزار ہیں، جنہوں نے اِنہے اعلٰی پیشہ ورانہ تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کیا، یہ طلبہ آنے والی نسلوں کے لیے مثال قائم کرنے اور بلوچستان بشمول CPEC جیسے پراجیکٹس کی ترقی کے لیے پرعزم ہیں۔