oپورے ملک میں بدامنی اور سندھ میں ڈاکو راج ہے۔حسین محنتی

ض*شانگلا واقعہ قابل مذمت اداروں کی ناکامی ہے۔ امیر جماعت اسلامی سندھ کا خطاب

جمعرات 28 مارچ 2024 20:25

ذ*کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) امیر جماعت اسلامی سندھ و سابق ایم این اے محمدحسین محنتی نے کہا کہ پورے ملک میں بدامنی اور سندھ میں ڈاکو راج ہے، شہر کراچی میں ڈھائی ماہ کے دوران 50 افراد کا دوران ڈکیتی مزاحمت پر قتل اور کشمور، شکارپو، گھوٹکی سمیت سندھ میں درجنوں افراد کے اغوا برائے تاوان کی وارداتیں حکومت سندھ کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

شانگلہ واقعہ قابل مذمت اور سیکیورٹی اداروں کی ناکامی ہے درجنوں آپریشن کے بعد بھی کے پی میں دہشت گردی کے واقعات نے اداروں کی کارگردگی پر سوالات کھڑے کردئے ہیں۔جمہوریت انتخابات اور میڈیا کو کنٹرول کی بجائے ان کو تمام صلاحیتیں کرائم کے کنٹرول اور دہشت گردی کے خاتمے پر خرچ ہونی چاہئیں۔ خفیہ اداروں کی مداخلت کے حوالے سے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کا سپریم جوڈیشل کونسل میں خط سیاست سے کوئی تعلق Kنہیں ہے کہ دعووں کی نفی ہے فوج کی سیاست میں مداخلت کو ختم کیا جائے ہر ادارے کو آئین کے مطابق اپنے دائرہ کار میں رہ کر کاکام کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ھوٹل میں صحافیوں کی اعزاز میں منعقدہ دعوت افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا نے بھی خطاب کیا۔صوبائی امیر نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی ایک نظریاتی دینی جماعت ہے جو ملک میں شریعت کے نفاذ کے لئے کام کررہی ہے انہوں نے کہا انتخابات میں جیتے ہوئے لوگ دھکے کھارہے ہیں اور ھارنے والے اسمبلی میں اور وزیر بنے ہوئے ہیں۔

حکومت سندھ میں قیام امن اور شہریوں کی جان ومال کی حفاظت میں ناکام ثابت ہوئی ہے۔ جیکب آباد سے فضیلہ سرکی اور سکھر ضلع سے پریا کماری کو اغوا ہوئے کئی سال ہوگئے ہیں مگر حکومت ان کو بازیاب نہیں کرسکی ہے اسی طرح صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کو بھی تاحال قانون کی پکڑ میں نہیں لاسکی ہے۔