ں*کچے ایریا میں ڈاکوؤں کے خلاف غیرمعمولی حکمت عملی اختیار کرنا ہوگی،غلام نبی میمن
جمعرات 28 مارچ 2024 20:25
(جاری ہے)
اجلاس میں سی پی ایل سی چیف زبیر حبیب بھی موجود تھے۔
آئی جی سندھ نے کہا کہ کچے ایریاز میں ڈاکوؤں کے خلاف منظم کارروائیوں اور مغویاں کی صحیح سلامت بازیابی کے لیئے سی پی ایل سی سے ٹیکنیکل سپورٹ کو بھی ممکن بنایا جائے گا اور اس حوالے سے پولیس اور سی پی ایل سی کا اشتراک یقیناً مفید اور ثمر آور ثابت ہوگا۔آئی جی سندھ نے کہا کہ کچے ایریاز میں تعینات پولیس اہلکاروں کو 10000 روپے ماہانہ الاؤنس کی فراہمی کے تمام تر اقدامات کرلیئے گئے ہیں،چونکہ یہ الاؤنس صرف اور صرف کچے ایریاز کے اہلکاروں کے لیئے ہے لہٰذا اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ یہ الاؤنس کسی گارڈ یا گن مین یا دیگر اسٹاف کو ہر نہیں دیا جائیگا بصورت دیگر تمام تر ذمہ داری متعلقہ ایس ایس پیز پر عائد کی جائیگی اور ان ہی کو جوبدہ ٹھرایا جائیگا۔آئی جی سندھ نے کہا کہ سندھ میں موجود کچے ایریاز سے شہریوں کو جھانسے اور لالچ سے ہنی ٹریپ کا شکار بنانا پولیس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے لیئے بڑا چیلنج ہے۔ ملک بھر سے معصوم شہریوں کو سوشل میڈیا کے زریعے نوکری،کاروبار،رشتہ،پیسہ اور سستی گاڑی وغیرہ کا لالچ دیکر کچے ایریاز میں بلوانا اور مغوی بناکر ان کے اہل خانہ سے بھاری تاوان کا مطالبہ کرنیوالے ڈاکوؤں اور ان کے سرپرستوں کو ہمیں باہم روابط،مؤثر و مستند انٹیلی جینس کی بدولت کیفرکردار تک پہنچانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات کے سدباب کے لیئے سندھ کے کچے ایریاز میں قائم پولیس چیک پوسٹس کو مزید فعال اور مؤثر بنایا جائے اور فول پروف اقدامات و حکمت عملی کے تحت شاہراہوں پر پیٹرولنگ رینڈم اسنیپ چیکنگ کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ مغویوں کی بازیابی کے حوالے سے ان کے اہل خانہ کیساتھ مستقل روابط کا میکنزم ترتیب دیا جائے۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ علاقہ عوام کو اعتماد میں لیکر انکی مدد اورمعاونت سے کچہ سے پکہ علاقوں میں آنے والوں پر کڑی نگاہ رکھنے کے ہر ممکن اقدامات کیئے جائیںانہوں نے کہا کہ کچہ میں ڈاکوؤں کے خلاف اقدامات میں دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز،قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو بھی آن بورڈ لیا جائے اور انکی تجاویز,مشاورت اور معاونت پر خصوصی توجہ دی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.