ًپشاور ہائیکورٹ میںجے یو آئی کی مخصوص نشست پر منتخب ممبر قومی اسمبلی صدف احسان کی درخواست پر سماعت
لله* پہلا جو ترجیحی لسٹ دیا گیا اس میں نام غلط تھی, دیگر خواتین کے ناموں میں بھی غلطی تھی، وکیل جے یو آئی
جمعرات 28 مارچ 2024 20:25
(جاری ہے)
وکیل جے یو آئی نے کہا حنا بی بی کی درخواست پر سپریم کورٹ نے ان کا نام شامل کرنے کا کہا, ? جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے استفسارکیا کہ صدف یاسمین یا صدف احسان سپریم کورٹ کے سامنے فریق تھی۔
وکیل جے یو آئی نے کہا کہ صدف یاسمین سپریم کورٹ میں فریق تھی۔ صدف یاسمین نے کاغذات جمع نہیں کئے تھے اور نہ پارٹی نے ان کا نام دیا تھایہ ہماری پارٹی میں ہے نہیں, اگر یہ پارٹی ممبر ہوتی تو جب مولانا صاحب نے لیٹر لکھا تو یہ اس وقت اپنا نام واپس لیتی یہ بغاوت نہیں کرتی۔ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے کہا کہ جب مولانا شیرانی اور مولانا گل نصیب نے بغاوت کیا تو اب ہر کوئی بغاوت کرسکتا۔ وکیل صدف احسان نے کہا کہ جب صدف احسان کا نام تھا اور نوٹیفکیشن جاری ہورہا تھا تو اس وقت کسی نے اعتراض کیو نہیں کیا۔ ممبر کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد الیکشن کمیشن کے پاس اختیار نہیں کہ وہ کارروائی کریں۔ وکیل جے یو آئی نے کہا کہ صدف احسان کو ہم نہیں جانتی, اور پارٹی نے ان کا نام نہیں دیا۔پارٹی لیڈر نے لیٹر لکھا ہے اور انھوں نے کہاہے کہ صدف احسان کا نام پارٹی نے نہیں دیا۔ , وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ حنا بی بی کو لسٹ میں شامل کیا جائے لیکن سب سے آخری نمبر پر 13 جنوری کی فائنل لسٹ کو دیکھ لیں تو اس میں بھی صدف احسان کا نام ہے وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ سکرونٹی میں جب یہ پیش ہوئی تو اس وقت ٹھیک کیا گیا۔جب جے یو آئی کا لیٹر آیا تو الیکشن کمیشن نے پھر اس کے بعد کارروائی شروع کی۔ جسٹس شکیل احمدنے کہا کہ جب الیکشن ٹربیونل نوٹیفائی ہوتا ہے تو پھر الیکشن کمیشن کے پاس کارروائی کا اختیار نہیں ہوتا۔ وکیل صدف احسان نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں کاغذات صدف احسان کے ہے صدف یاسمین نے کاغذات جمع نہیں کئے۔ عدالت کا وکیل الیکشن کمیشن کو ہدایت کی کہ محسن کامران آپ الیکشن کمیشن کا اوریجنل رکارڈ فراہم کریں وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ میں عدالت کو اوریجنل ڈاکومنٹس فراہم کرتا ہوں۔عدالت دلائل سننے کے بعد درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔مزید قومی خبریں
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں فائر فائٹرز کا عالمی دن 4 مئی کو منایا جائے گا
-
پنجاب میں مزید بارشیں متوقع، وزیراعلیٰ کا پیشگی حفاظتی اقدامات کا حکم
-
وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں امن عامہ کو بہتر بنانے ،جرائم پیشہ ،کا منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا حکم
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.