eفلسطین میں خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے،اسداللہ بھٹو

جمعرات 28 مارچ 2024 20:30

\ کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) جماعت اسلامی سندھ کے زیر اہتمام قباء آڈیٹوریم میں منعقدہ القدس کانفرنس میں شریک مختلف سیاسی سماجی دینی رہنماؤں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے فلسطین میں جاری انسانیت کے قتل عام کی سخت مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جنگ بندی کے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی جانب سے منظورہونے والی قراردادپرپاکستان، او آئی سی، اقوام متحدہ اس قراردادپر فوری مکمل عملدرآمد کرائے۔

خوراک اور ادویات سمیت ضروریات زندگی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور عالمی ادارے فلسطینیوں کی نسل کشی کو روکنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ مسلمان ملک اور عرب و غیر عرب ممالک قابض صہیونی ریاست اسرائیل کے ساتھ سفارتی وتجارتی تعلقات منقطع کریں۔

(جاری ہے)

حکومت پاکستان غزہ میں جارحیت کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات انجام دے فلسطینی عوام کی مدد کے لئے امدادی ترسیل کو یقینی بنایا جائے۔

وفاقی اوردیگرصوبائی حکومتیں بھی کے پی کے حکومت کی طرح فلسطینیون کے لیے امداد کا اعلان کریں۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے اسلام آباد غزہ مارچ میںاعلان کے مطابق 5 اپریل کو جمعتہ الوداع ملک بھر میں یوم القدس کے طور پر منایا جائے گا۔اسداللہ بھٹو نے کہاکہ 171دنوں سے فلسطین میں خون کی ہولی کھیلی جارہی ہے معصوم بچے بھوکوپیاس سے مر رہے ہیں مگرافسوس یہ ہے کہ اس ظلم کو روکنے کی بجائے پوری دنیااس کا تماشہ دیکھ رہی ہے امریکہ جوہمیں انسانی حقوق کا درس دیتا ہے وہ بھی ظالم کے ساتھ اورمظلوموں کی بجائے ظالموں کی مددکرہاہے اس سے امریکہ ومغرب کا دہرامعیار بے نقاب ہوگیا ہے۔

58اسلامی ممالک میں سے کوئی ایک بھی ایسانہیں ہے جوجنوبی افریقہ کی طرح اسرائیل کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں چلاجائے۔ امیر جماعت اسلامی سندھ محمد حسین محنتی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ قابض وغاصب ریاست نے ارض فلسطین میں ساڑھے پانچ ماہ سے انسانیت سوزمظالم کی انتہاکردی ہے،غزہ میں خواتین اور بچوں سمیت 32ہزارسے زاید فلسطینیوں کی شہادت کی ذمہ داری اقوام متحدہ کے دہرے معیار، امریکہ و اسرائیل کی کھلی دہشت گردی و جارحیت ہی نہیں عالم اسلام کے حکمرانوں پر بھی عائد ہو تی ہے جنہوں نے اس حوالے سے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔#