۵عدالت ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر حافظ قیصر عباس کیخلاف کارروائی اور انکوائری کا حکم دے، استدعا

غ*عدالت ایماندار افسر کو ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر تعینات کرنے کا حکم دے ،استدعا )جسٹس شاہد کریم نے سماعت کے بعد تمام نوٹسز معطل کر کے چیف سیکرٹری پنجاب ، ڈی سی لاہور و دیگر کو نوٹس جاری کر دئیے

جمعرات 28 مارچ 2024 22:00

Mلاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2024ء) پاکستان سنی تحریک وسطی پنجاب کے صوبائی صدر سردار محمد طاہر ٹوگر نے گزشتہ روز چینی انجینیئرز پر خود کش حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، بعض قوتیں پاکستان کو ترقی اور خوشحالی کا سفر جاری رکھنے سے ناخوش دکھائی دے رہے ہیں،چینی باشندوں پر دہشت گردی کا حملہ قابل مذمت ہے، دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑے بغیر امن ممکن نہیں ہے، پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند اور چٹانوں سے زیادہ مضبوط ہے، چینی انجینیئروں پر دہشت گردی کا حملہ دہشت گردوں کی بزدلانا کاروائی اور ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور اعلی سیکیورٹی حکام کو چاہیے کہ اس کی فوری طور پر تحقیقات کرتے ہوئے ملزمان کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے، افغانستان سمیت تمام ہمسایہ ممالک کو چاہیے کہ وہ امن اور سلامتی کو تہ و بالا کرنے سے باز رہیں، چینی انجینئروں کہ اہل خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہو انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی ایسی بزدلانہ کاروائیاں دوستی میں رکاوٹ کھڑی نہیں کر سکتی ہیں، افغانستان بھارت ایران سمیت تمام ہمسایہ ممالک کو سمجھنا ہوگا کہ دہشت گردانہ کاروائیوں سے پاکستان کو کمزور کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی اپنے مثبت عزائم سے ہٹایا جا سکتا ہے۔