پیپلز پارٹی کا بھٹو کے یوم شہادت پر ہونے والا جلسہ 4 اپریل کی بجائے 14 اپریل کو منعقد کرنے کا اعلان

جمعرات 28 مارچ 2024 23:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی نے قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے یوم شہادت پر ہونے والا جلسہ عام 4 اپریل کے بجائے اِس بار 14 اپریل کو منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

بلاول ہاوَس کے ترجمان سریندر ولاسائی کی جانب سے جاری کردہ پریس بیان کے مطابق رمضان المبارک کے احترام میں 4 اپریل کو ہونے والے جلسہ عام کو ملتوی کردیا گیا ہے اور اب یہ عظیم الشان عوامی اجتماع 14 اپریل کو گڑھی خدابخش میں منعقد ہوگا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری جلسہ عام میں اہم خطاب کریں گے، جس میں پاکستان بھر سے جیالے اور عوام لاکھوں کی تعداد میں شرکت کریں گے۔