سی پی او راولپنڈی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں میٹنگ

سید خالد ہمدانی نے فرداً فرداً افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں

جمعہ 29 مارچ 2024 03:30

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) سی پی او سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں میٹنگ کا انعقاد کیاگیا،میٹنگ میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن زنیرہ اظفر،چیف ٹریفک آفیسرتیمورخان، ایس پی سی آئی اے، ڈویژنل ایس پیز،ایس ٹی او،ڈی ایس پی سکیورٹی، ڈی ایس پیز آرگنائزڈ کرائم اور ایس ڈی پی اوز سمیت دیگر افسران نے شرکت کی،سی پی او سید خالد ہمدانی نے فرداً فرداً افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کو مزید تیز کیاجائے،آن لائن پتنگیں فروخت کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی کو یقینی بنایا جائے،پتنگ بازی میں ملوث سابقہ ریکارڈ یافتہ سے شورٹی بانڈز لیے جائیں،ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش قطعا برداشت نہیں کی جائے گی،سینئر پولیس افسران پتنگ بازی اورہوائی فائرنگ کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کی خود نگرانی کریں، منشیات فروشوں کے خلاف جاری کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے تاکہ معاشرہ کو اس ناسور سے پاک کیا جا سکے، خواتین اور بچوں پر تشدد،زیادتی اورہراسمنٹ جیسے واقعات میں ایس ڈی پی او خود لواحقین سے براہ راست رابطہ کو یقینی بنائیں،سنگین مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری اور چالان کی بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے، کار و موٹرسائیکل چوری کی روک تھام کے حوالے سے موثر اقدامات کیے جائیں، چائنیز باشندوں کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،راولپنڈی پولیس شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے۔