اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان

ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر عام تعطیل ہوگی، نوٹیفکیشن جاری

جمعہ 29 مارچ 2024 13:20

اپریل کو سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2024ء) سندھ حکومت کی جانب سے 4 اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔صوبائی حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے موقع پر 4 اپریل کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ حکومت کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کہا گیا ہے کہ 4 اپریل 2024 کو ذوالفقار علی بھٹو کی برسی پر عام تعطیل ہوگی۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ تمام سرکاری دفاتر، خود مختار ادارے، کارپوریشنز اور صوبائی حکومت کے تحت مقامی کونسلز جمعرات کو چھٹی منائیں گے۔دریں اثنا ایک دوسرے نوٹیفکیشن میں سندھ حکومت نے یکم اپریل بروز پیر کو ایسٹر کے موقع پرمسیحی برادری کے لئے چھٹی کا اعلان کیا ہے۔