مسلم لیگ ن نے حلقہ پی پی 22 چکوال کم تلہ گنگ میں ضمنی انتخابات کے لیے فلک شیر اعوان کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا

ہفتہ 30 مارچ 2024 19:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 مارچ2024ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب کی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 22 چکوال کم تلہ گنگ میں ضمنی انتخاب کے لیے فلک شیر اعوان کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

8 فروری کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے سردار غلام عباس نے 61,714 ووٹوں کے ساتھ اس نشست پر کامیابی حاصل کی تھی اور اپنے قریبی حریف، آزاد امیدوار نثار احمد کو ہرایا تھا ،جنہوں نے 54،077 ووٹ حاصل کیےتھے۔

سردار غلام عباس نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 59 تلہ گنگ کم چکوال سے ایک لاکھ 41 ہزار 680 ووٹ لے کر جیتنے کے بعد اپنی صوبائی اسمبلی کی نشست خالی کر دی جبکہ اپنی قومی اسمبلی کی نشست برقرار رکھی۔ریٹرننگ آفیسر/ای سی پی کے جاری کردہ غیر سرکاری نتیجے کے مطابق ان کے دوسرے نمبر پر آزاد امیدوار رومان احمد رہے جنہوں نے 129,716 ووٹ حاصل کیے۔