امریکا رفح میں کسی بڑی اسرائیلی فوجی کارروائی کی حمایت نہیں کرتا ہے ، پینٹاگون ترجمان پیٹرک رائڈر

اتوار 31 مارچ 2024 10:30

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 مارچ2024ء) امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کے ترجمان پیٹرک رائڈر نے اس بات کا اعادہ کیا ہے کہ امریکا رفح میں کسی بڑی اسرائیلی فوجی کارروائی کی حمایت نہیں کرتا ہے ۔ انہوں نے العربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاکہ امریکا اسرائیل کو فوجی منصوبے فراہم نہیں کرتاہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم فلسطین میں شہریوں کے تحفظ پر بھی زور دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں جنگ اسرائیل کی ہے اور ہم ان پر کچھ نہیں کہتے۔ امریکہ کی اسرائیل کے ساتھ دوسرے اتحادیوں کی طرح سکیورٹی پارٹنرشپ ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم خطے کے شراکت داروں کے ساتھ غزہ کے مستقبل پر بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس مرحلے پر ہماری توجہ غزہ کو امداد پہنچانے پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم فلسطینی اتھارٹی سے غزہ کی پٹی کے مستقبل میں کردار ادا کرنے کی توقع رکھتے ہیں ۔