بشام حملے کے بعد دیامر بھاشا ڈیم پروجیکٹ پر کام معطل کرنے والے چینی ورکرز اور انجینئرز دو روز میں دوبارہ کام شروع کرینگے

ڈیم سائٹ پر پولیس، گلگت بلتستان اسکائوٹس اور واپڈا کی سیکیورٹی فورس کے ایک ہزار 400 سے زائد سیکیورٹی اہلکار بھی تعینات کر دیئے گئے

اتوار 31 مارچ 2024 14:05

اسلام آباد /دیامر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2024ء) دریں اثنا دیامر کے ڈپٹی کمشنر عارف احمد نے کہاہے کہ بشام حملے کے بعد دیامر بھاشا ڈیم پروجیکٹ پر کام معطل کرنے والے چینی ورکرز اور انجینئرز 2 دن کے اندر اپنے فرائض دوبارہ سر انجام کرنا شروع کر دیں گے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے پر کام کرنے والے چینی شہریوں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔عارف احمد کے مطابق ڈیم سائٹ پر پولیس، گلگت بلتستان اسکائوٹس اور واپڈا کی سیکیورٹی فورس کے ایک ہزار 400 سے زائد سیکیورٹی اہلکار بھی تعینات کیے گئے ہیں۔