۵پنجاب ہائی ویز پٹرولنگ پولیس ضلع اوکاڑہ ریجن لاہور کیجانب سے ماہ مارچ2024 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ کا اجراء

اتوار 31 مارچ 2024 18:00

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مارچ2024ء) پنجاب ہائی ویز پٹرولنگ پولیس ضلع اوکاڑہ ریجن لاہور کیجانب سے ماہ مارچ2024 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ کا اجراء کل179مقدمات کااندراج120اشتہاری و عدالتی مفرورگرفتار سینکڑوں لیٹرزشراب اور 19چوری شدہ مشقوق موٹر سائیکلیں01کار،ڈمپر،مذدا اور03رائیفلیں07پسٹل برآمد کرلیئے۔ 707 سفری مشکلات میں پھنسے مسافروں کی فوری مدد06گمشدہ بچوں کی بازیابی کے ٹاسک کومکمل کیا گیا۔

نمائیندہ پیٹرولنگ پولیس ضلع اوکاڑا نے میڈیا نمائندگان کیساتھ ماہانہ کارکردگی رپورٹ بارے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ایس۔ پی پیٹرولنگ پولیس لاہور ریجن فتح۔احمد اور ڈسٹرکٹ آفیسر پیٹرولنگ پولیس سجاد محمد خاں کی زیرکمانڈ پیٹرولنگ پولیس ڈسٹرکٹ اوکاڑا ریجن لاہور کیجانب سے جرائم پیشہ عناصر اور نقص امن کا سبب بننے والے شر پسند افرادکیخلاف بروقت کاروائیوں کو سرانجام دیتے ہوئے گذشتہ ماہ کے دوران ڈسٹرکٹ اوکاڑہ کی66مقدمات سمیت ریجن بھر میں جرائم پیشہ افراد کیخلاف انسداد منشیات ناجائز اسلحہ ساؤنڈ ایکٹ لاکھوں روپے مالیت کے مال مسروقہ کی برآمدگی غیر معیاری گیس سلنڈرزاور تیز رفتاری و جعلی/ بوگس نمبر پلیٹس استمال کرنے والے ڈرائیوران کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ٹوٹل179مقدمات درج کروائے گئے۔

(جاری ہے)

پیٹرولنگ پولیس کیجانب سے متعدد کاروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات سینکڑوں لیٹرشراب ناجائز اسلحہ اور سرقہ شدہ موٹر سائیکلیں،ڈمپر،مذداٹرک اورکارکی برآمدگی عمل میں لاکر ملزمان کی گرفتاریاں یقینی بنائی گئیں۔ دوران پیٹرولنگ مختلف سفری مشکلات میں پھنسی707مسافروں کو فوری اور بروقت فرسٹ ایڈ و دیگرہیلپس فراہمی یقینی بنائی گئی۔دوران موثر گشت بے سہارا06 لاپتہ افراد کو تلاش کرکے ورثاء کے حوالے کیا گیا۔مختلف نوعیت کے سنگین مقدمات میں مطلوب ٹوٹل120عدالتی مفروران و اشتہاری ملزمان کو پابند ثلاسل کیا گیا۔