چور ای ایم ای سوسائٹی میں واقع گھر سے 60تولے طلائی زیورات ،لاکھوں مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی لے اڑے

اتوار 31 مارچ 2024 20:55

چور ای ایم ای سوسائٹی میں واقع گھر سے 60تولے طلائی زیورات ،لاکھوں مالیت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 31 مارچ2024ء) نا معلوم چور ای ایم ای سوسائٹی میں واقع گھر سے 60تولے طلائی زیورات اور لاکھوں روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی لے اڑے ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ ای ایم ای سوسائٹی کا رہائشی زین اپنے اہل خانہ کے ہمراہ افطاری کیلئے پارک ویو گیا ہوا تھا ۔

(جاری ہے)

رات تقریباً پونے گیارہ بجے ہمسایوں نے فون کر کے بتایا کہ ان کے گھر کا مرکزی دروازہ کھلا ہوا ہے ۔گھر واپس پہنچنے پر اندرونی دروازوں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور الماریوں کا سامان بکھرا ہوا تھا۔ تھانہ چوہنگ پولیس کو درج کرائی گئی ایف آئی آر کے مطابق نا معلوم چور گھر سے 60تولے طلائی زیورات، 1500امریکی ڈالر،5000ہزار سعودی ریال اور 20لاکھ روپے پاکستانی کرنسی لے اڑے ۔ تھانہ چوہنگ پولیس نے تحریری درخواست ملنے پر مقدمہ درج کر کے چوروں کی تلاش شروع کر دی ہے ۔