Live Updates

) ایمل ولی خان کا منت سماجت سے بلوچستان سے سینیٹر منتخب ہونا افسوسناک اور شرمناک ہے وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو

سینٹ انتخابات میں تحریک انصاف کو دیوار سے لگایاجارہاہے اورالیکشن کمیشن کی طرف سے سینٹ الیکشن التواء کے حوالے سے ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہے u مخصوص نشستوں سیمحروم رکھنا کونسے قانونی دائرے میں آتاہے

پیر 1 اپریل 2024 22:25

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 اپریل2024ء) خیبرپختون خوا کے صوبائی وزیر خوراک ظاہر شاہ طورونے کہا ہے کہ ایمل ولی خان کا منت سماجت سے بلوچستان سے سینیٹر منتخب ہونا افسوسناک اور شرمناک بات ہے اس انتخاب سے اے این پی کے دامن پر دھبہ پڑگیاہیایمل ولی خان ہم سے بات کرتے تو ہم خیبرپختون خوا سے انہیں سیٹ دیتے بانی پی ٹی آئی عمران خان اوروزیراعلیٰ علی امین گنڈاپوربڑے دل گردے کے مالک ہیں،سینٹ الیکشن سے بھاگنے والے نہیں،پھسلنے والے ارکان کو 2013اور2018کے ارکان کاانجام یادرکھنا ہوگا،مردان کے حقوق کے لئے ہرحدتک جائیں گے عوامی پذیرائی سے محروم سیاسی مداری اگر صحیح معنوں میں لوگوں کے خیرخواہ ہیں تویہ اس وقت کہاں تھے جب ان کی حمایت یافتہ نگراں صوبائی حکومت میں ان منصوبوں کی منتقلی کے فیصلے ہورہے تھیوہ اپنے دفتر میں مردان پریس کلب کے صدرایم بشیرعادل کی قیادت میں صحافیوں کے وفدسے گفتگوکررہے تھے وفدمیں جنرل سیکرٹری اخونزادہ فضل حق کے علاوہ سینئر صحافی مسرت خان عاصی بھی شامل تھے ظاہر شاہ طورو نے کہاکہ اے این پی سو سالہ پرانی پارٹی ہے عام انتخابات میں مستر دہونے کے بعد اے این پی کے صوبائی سربراہ اب منہ چھپتے پھر رہے ہیں سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن ایمل ولی اور فضل الرحمان کا بلوچستان جانے پر افسوس ہے ایمل ولی کے فیصلے سیاے این پی پر ہمیشہ دھبہ پڑگیاہے انہوں نے مردان سے کینسر ہسپتال سمیت کینار میں شامل دیگر صحت کے منصوبوں کی پشاورمنتقلی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہاکہ کچھ لوگ ایشو کے چکر میں ہوتے ہیں اور وہ اپنی سیاسی قدکاٹھ کے لئے نان ایشو پرسیاست کرنے لگتے ہیں ان کاکہناتھاکہ کینار منصوبے کے لئے جب ہماری سابقہ دورمیں بیوروکریسی لیول پرسازش کو ناکام بنایاگیابلکہ عاطف خان جواس وقت سینئر منسٹر تھے نے فنڈز بھی مختص کئیآج جولوگ چیخیں ماررہے ہیں اورعوام کے بڑے ہمدرد بنے ہوئے ہیں یہ کل کہاں تھے جب صوبے میں ان کی حمایت یافتہ نگران حکومت نے اس منصوبے کے حوالے سے فیصلے کئے گئے اور تحریک انصاف کے پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے لئے مختلف اقدامات کئے گئے ہم ان لوگوں سے پوچھناچاہتے ہیں کہ ان لوگوں نے نگران حکومت کو اس کی اجازت کیوں دی اوران کے وزراء نے کابینہ کے اندریہ فیصلہ کیوں کیا ظاہرشاہ طورو نے کہاکہ سیاسی مداری بن کر مردان کے عوام کو بے وقوف نہیں بنایاجاسکتامردان کے لوگوں نے پی ٹی آئی کو بھاری مینڈیٹ دیاہے اورہم ان کے حقوق کا تحفظ جانتے ہیں عوامی طاقت سے دیگر سیاسی جماعتوں کی ضمانتیں ضبط کرنے والے تحریک انصاف مردان کے حقوق پر چشم پوشی کا سوچ بھی نہیں سکتے اب ہماری حکومت بنی ہیہم تمام صورتحال کا جائزہ لیں گے اورتمام قانونی نکات کو مدنظر رکھ کر اس منصوبے کے حوالے سے وزیراعلیٰ سے بات ہوگی قانونی دائریمیں رہ کر مردان کے حقوق کے لئے ہر حدتک جانے کو تیارہیں ظاہرشاہ طورو نیکہاکہ عیدسے پہلے احساس پروگرام کیساتھ ساتھ صوبائی حلقوں کے سطح پر ایک ایک ہزار مستحقین کو دس دس ہزار روپے ریلیف ملے گا اس کے لئے ہرضلع کے ڈپٹی کمشنر اورسوشل ویلفیئر آفیسر مستحقین کی لسٹیں تیارکریں گے اس میں کسی قسم کی سیاسی مداخلت نہیں ہوگی۔

(جاری ہے)

سینٹ الیکشن کے حوالے سے ان کاکہناتھاکہ تحریک انصاف انتخابی میدان سے کبھی بھی بھاگنے والی نہیں ملک میں حالیہ انتخابات بھی ہماری تحریک کی وجہ سے ممکن ہوئے انہوں نے کہاکہ سینٹ انتخابات میں ہماری پارٹی کو دیوار سے لگایاجارہاہے اورالیکشن کمیشن کی طرف سے سینٹ الیکشن التواء کے حوالے سے ہمیں دھمکیاں دی جارہی ہے،انہوں نے کہاکہ مخصوص نشستوں سے ہمیں محروم کرکے ایک مخصوص سوچ کے حامل ممبران کو لایاگیا ہے اور پی ڈ ی ایم حکومت کی مدد کی جارہی ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس نوے سیٹیں ہیں ہمیں مخصوص نشستوں سیمحروم رکھنا کونسے قانونی دائرے میں آتاہے ایک سوال کے جواب میں وزیر خوراک ظاہر شاہ طورو نے کہا کہ پارٹی فیصلے کی خلاف ورزی کرنے والوں اور پھسلنے والے ارکان کو 2013اور2018کے ارکان کاانجام یادرکھنا ہوگا ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات